Akhtar Hasan Memorial Public Welfare Society Presents An Interview Of Dr...

Adab Nama

Adab Nama: ارئین کے شوق کے مدِ نظر ادب نامہ ویب سائٹ جاری کی جا رہی ہے جس کے بنیادی مقاصد میں عوام کی جدید اور مستند ادب تک رسائی کو آسان بنانا اور ادیبوں کو وہ سٹیج فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی پہچان کے سفر کو آسان بنا سکیں۔ ساتھ ہی ساتھ ادب نامہ ایک ایسا با سہولت انٹرفیس متعارف کروانا چاہتا ہے جہاں قارئین کو کلاسیکی ادب سے لے کر دورِ حاضر تک کی تمام ادبی مشمولات تک آسان رسائی میسر ہو۔ اس میں تمام اصنافِ سخن، نثری، علمی اور دینی کتب کی لائبریری کے علاوہ مباحث، مکالمے، آن لائن کورسز اور لائیو انٹرویوز کا وہ سلسلہ قائم کیا جائے گا جو ادب نامہ کے قارئین کو ادب نامہ کے شاملین بنا کر اس ویب سائٹ کے ساتھ خوشگوار انفرادی تعلق میں پرو لے گا۔

سفر میرا تعاقب کررہا ہے : نذرِ پروین شاکر ۔ احمد علی برقی اعظمی


Ahmad Ali Barqi Azmi in Mahfile Sher - O - Sukhan

Ghalib Academy New Delhi MeiN Noor Amrohvi ka Izhar e Khayal

آخر اس شوخ کے ترکش میں کوئی تیر بھی تھا ۔ طرحی غزل نذرِ مرزا غالب : احمد علی برقی اعظمی


Mujh Se Dekha NahiN Jata Kisi Insan Ka Dukh- A Topica Urdu Poem By Ahmad...

A TOPICAL URDU POETRY BY DR AHMAD ALI BARQI AZMI FOR MUSHAIRA IDARA E A...

میں رودادِ دلِ مضطر سنا دوں پھر چلے جانا : احمد علی برقی اعظمی


دیدہ و دل سے مری اس نے پذیرائی کی : احمد علی برقی اعظمی


عالمی ماہنامہ آسمان ادب : منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی


عالمی ماہنامہ آسمان ادب : منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی


آسمانِ ادب پر ہے جو ضوفشاں شاعروں اور ادیبوں کی ہے کہکشاں عالمی ماہنامہ ہے اردو کا یہ ایک صالح ادب کا ہے جو ترجماں ہے یہ توصیف ترنل کے زیر نگیں جن کی معروف ہیں بزم آرائیاں ہر شمارے کا اس کے نیا رنگ ہے جس کی مرہونِ منت ہے اردو زباں آسمانِ ادب پر چمکتا رہے ندرتِ فکر ہو اس کی سب پر عیاں آج شعرو ادب سے ہے جن کو شغف کیوں ملائیں نہ برقی کی وہ ہاں میں ہاں

Ghalib Seminar Mathura 26-02-2017 Part-2

(مجھ سے دیکھا نہیں جاتا کسی انسان کا دکھ) عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری واٹس ایپ گروپ کی منفرد موضوعاتی محفل سخن بعنوان ’’دکھ‘‘ کے لئے میری طبع آزمائی


بیسٹ اردو پوئیٹری عالمی ادبی واٹس ایپ گروپ کی جانب سے موضوعاتی نظموں کے سلسلے کے آغاز اور خاکسار کو موضوعاتی نظموں کی روح رواں خواجہ الطاف حسین حالی ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر منظوم تاثرات اور اظہار امتنان و تشکر


روز عشاق : پیار کے اظہار سے ہے زندگی میں اک نکھار : احمد علی برقی اعظمی


پردہ رخِ روشن سے ہٹا کیوں نہیں دیتے : احمد علی برقی اعظمی


ادارہ,عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کے ججز پینل کی جانب سے ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کو مولانا الطاف حُسین حالی ایوارڈ بشکریہ : روزنامہ لازوال جموں ایڈیشن بھارت



روزنامہ لازوال جموں ایڈیشن بھارت  

http://epaper.lazawal.com/index.aspx?page=5
 رپورٹ از ۔ ڈاکٹر ارشاد خان ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری

عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کی جانب سے احمد علی برقیؔ اعظمی کو مولانا الطاف حسین حالی ایوارڈ



 رپورٹ: ڈاکٹر ارشاد خان (ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری)
ہمیشہ، ہمہ جہت پروگرام جو واہی سے ہٹ کر، روایت سے بچ کر، اپنی ایک الگ ڈگر جو قلب و نظر میں سما جائے، جو روح کو تسکین اور جمالیاتی حس کو فرحت بخشے۔ وہ جو کہتے ہیں نا کہ ’’جہاں نہ پہنچے روی وہاں  پہنچے کوی ‘‘ یہی مقولہ عزت مآب توصیف سر پر صادق آتا ہے جو نئے جہانوں کی تلاش میں سرگرداں، نت نئے گلستانوں سے گل ہائے رنگارنگ اور عطر بیز ہوائیں مقید کرنے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں۔ جو نہ صرف خود نچلا بیٹھتے ہیں بلکہ پوری ٹیم کو چکرانے پر مجبور کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہر پروگرام کی کامیابی کے بعد دوسرے گروپس کو چکر آنے لگتے ہیں اور آخر کار، چکرویوہ، میں پھنس کر بھونڈی نقالی کرنے لگتے ہیں۔ پرظاہر ہے، چمکتا جو نظر آتا ہے سب سونا نہیں ہوتا۔
ادارہ ہذا کا 139واں پروگرام بعنوان’’دکھ‘‘ جو موضوعاتی نظمیہ شاعری پر مشتمل تھا، دس فروری 2018 کو منعقد ہوا۔پروگرام کا خیال امین اڈیرائی صاحب کا تھا۔ حسب سابق یہ پروگرام بھی نیا موضوع لیے ہوئے تھا۔وہ موضوع جو زندگی سے جڑا ہوا ہے۔وہ موضوع جو احساسات سے جڑا ہے۔ وہ موضوع جو غم ذات بھی ہے اور غمِ کائنات بھی۔ سماجی بھی، معاشرتی بھی۔ جو انسان کو توڑنے والا بھی ہے، جو ذہنوں کو جھنجھوڑنے والا بھی ہے۔ جو درد تنہا بھی ہے تو غمِ زمانہ بھی۔ جو حیوان ناطق کو کبھی کبھی حیوان مطلق بھی بنا دیتا ہے اور انسان ٹوٹ پھوٹ کر بکھر جاتا ہے۔ وہ اپنی ذات کی کرچیاں اور جگر لخت لخت کو صفحہ قرطاس پر بکھیر دیتا ہے کبھی سعدی کی صورت تو کبھی شیرازی کی صورت، تو کبھی میر وغالب کو اپنے قالب میں ڈھال کر۔انتہا یہ کہ رنج کا خوگر ہوکر۔ اپنی مشکلات کو آسانیاں سمجھ کر زندگی کی تکمیل کرتا ہے۔ کون ہے وہ جو دکھ سے مبرا ہے؟ کون ہے وہ جو غم شناس نہیں؟ کون ہے وہ جو رنج سے خالی اور درد سے آشنا نہیں؟
انھیں جذبات و احساسات کو الفاظ کی لڑی میں دورِ حاضرہ کے شعرا نے پرویا ہے۔ جسے خوب، بہت خوب، خوب ترسے خوب ترین انداز میں پیش کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز پروردگار عالم کی حمد و ثنا سے ہوا۔ حمد باری تعالی ڈاکٹر ارشاد خان نے پیش کی۔
سبھی بحر وبر میں ہے لعل وگہر میں تو خشکی میں تر میں۔ہے شمس وقمر میں ہر شے میں یارب ہے جلوہ نمائی تیری کبریائی حمد باری تعالی کے بعد معروف شاعر شوزیب کاشر نے بارگاہ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔  جس کے لفظ لفظ سے ہویدا عشقِ رسول کی خوشبو دلوں کو معطر کرگئی۔ حم، منیر، طہٰ، یس محتاج کرم ہے دہر غمگیں نعت پاک کے بعد باقاعدہ پروگرام کو آغاز ہوا۔ ناظم بزم جناب ضیا شادانی صاحب نے اشرف علی اشرف صاحب کو دعوت سخن دی۔اشرف صاحب نے نظم ’’آج تو پاس نہیں ہے میرے‘‘ پیش کی۔ آج تو پاس نہیں ہے میرے آج میں کس قدر فسردہ ہوں آج میں کس قدر ہوں گھبرایا
 شریک بزم شعرانے اس نظم کو بہت سراہا۔ ناقدین نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری گروپ کی یہ انفرادیت رہی ہے کہ صرف واہ واہی نہیں ہوتی بلکہ تنقید برائے اصلاح بھی ہوتی ہے۔ جسے تخلیق کار خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں۔ اس کے بعد ضیا شادانی صاحب نے اصغر شمیم صاحب کو آواز دی جن کا تعلق کولکتہ بھارت سے ہے۔ ان کی نظم کا عنوان تھا’’کہ دکھ کا بھی کچھ حساب ہوتا‘‘مذکورہ نظم کا یہ شعر خصوصی طور پر دیکھیے:
سبھی کو ملتا بساط بھر یہ
 کہ دکھ کا بھی کچھ حساب ہوتا
 شرکائے محفل نے اس نظم کی خوب پذیرائی کی اور داد وتحسین سے نوازا۔ اس کے بعد ناظم مشاعرہ نے ڈاکٹر سمیع شاہد صاحب کو دعوت سخن دی، ڈاکٹر صاحب نے ایک منفرد موضوع پر اپنی نظم” کشمیر کا دکھ‘‘ پیش کی۔ یہ وادیاں، یہ ندیاں، یہ مرغزار سارے یہ پہاڑیاں، یہ داماں، یہ کہسار پیارے
ڈاکٹر صاحب نے بہترین منظر کشی کی جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔کشمیر کے دکھ کو دلکش انداز میں پیش کیا اور جنت ارضی کے دکھ کو کرہ ارض کے کونے کونے میں پہنچا دیا۔
اس کے بعد ارسلان فیض صاحب جن کا تعلق پسرور سیالکوٹ سے ہے، سیالکوٹ کی سرزمیں سے اقبال اور فیض جیسی شخصیات کا تعلق رہا ہے۔اسی مردم خیز سرزمیں سے ارسلان صاحب کے اپنی نظم” دکھ‘‘ پیش کی۔
کبھی تم سناتے کبھی ہم سناتے مگر کیا کریں ہم بہت دکھ ہے ورنہ لبوں سے سنائیں تجھے گیت اپنے
اس نظم نے فیض کی نظم” مجھ سے پہلی سی محبت۔‘‘ کی یاد دلادی۔ اس نظم کو خوب داد وتحسین سے نوازا گیا۔
ضیا شادانی صاحب کی نظامت نے محفل میں چار چاند لگادیے۔ اس کی بعد خالد سروجی صاحب گکھڑ سٹی نے اپنی آزاد نظم” دکھ اپنی جگہ” پیش کی، کیا؟ ہمیں کو سہنا تھا یہ دکھ کیا؟ ہمیں میں رہنا تھا یہ دکھ ہم نے ترا آئینہ بن کر اس نظم کو بہت پسند کیا۔ اس کے بعد سیماگوہر صاحبہ نے اپنی آزاد نظم” میری تقدیر کی یہ زنجیریں” پیش کی، کیا کوئی توڑ پائے گا آکر کیا میرے دکھ کا کچھ مداوا ہے کیا میرے خواب یوں ہی بکھریں گے؟ اس ظلم کی خوب پذیرائی ہوئی، ناقدین نے سیرحاصل اور بے لاگ تبصرے کیے۔
یہ کاروانِ سخن یوں ہی آگے بڑھتا رہا۔ ڈاکٹر ارشاد خان نے اپنی منفرد نظم” احساس غم‘‘ سامعین کی نذر کی، یا الہٰی، میری قسمت میں اندھیرے کب تک؟ میرے گلشن میں خزاں رنگی کے ڈیرے کب تک؟ ہوں گے معدوم چمک دار سویرے کب تک؟ اس نظم خوب داد ملی۔ ناظم مشاعرہ کی دعوت پر نیر رانی شفق صاحبہ نے اپنی نظم بعنوان” یہ وہ آنکھیں نہیں جاناں” حاضرین کی نذر کی جو مخصوص نساء لب و لہجہ لیے دل پر انمٹ نقوش چھوڑ گئی۔ نیلم کو تضادی زرد، کہہ کر چبھتا سوال” کیوں” ندرتِ خیال ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ مبصرین اور ناظرین نے اس نظم کا پرجوش استقبال کیا۔
 محفل کا رنگ بام عروج پر تھا اسی بیچ اروا سجل صاحبہ اپنی سجی سجائی نظم لے کر رونق افروز ہوئیں، یہ مجھ سے پوچھتے کیوں ہو کہ کیا غم ہے مرے اندر اداسی موجزن کیوں ہے! رواں دواں الفاظ ہیں دریا،سرگمی ردم لیے بہتا رہا، تشنہ لبوں کی پیاس بجھاتا رہا،دلوں کے تار جھنجھوڑ تا رہا۔بہت داد وتحسین سے نوازا گیا۔
 امین جس پوری صاحب نے اپنی کاوش” دکھ” پیش کی، ہماری زندگی کے ہر ورق پر بزمِ ہستی میں کوئی ایسی عبارت روز ہی تحریر ہوتی ہے اہلِ محفل کی داد اس پر نظامت گویا سونے پہ سہاگہ۔ استاد محترم امین اڈیرائی صاحب اپنی نظم بعنوان دکھ لے کر حاضر ہوئے، محفل اپنے پورے شباب پر تھی۔ کلام استاد دیکھیے:
 کون ہیں جو رستوں پر نقش پا بناتے ہیں
منزلوں کی خواہش میں ہاتھ چھوٹ جاتے ہیں
بہترین کاوش جسے بے حد پسند کیا گیا۔ڈاکٹر عدیل صاحب نے اپنے بیٹے کے سانحہ ارتحال پر کہی گئی نظم” تلاش گمشدہ‘‘ اہل بزم کو نمناک کرگئی، حفیظ مینا نگری کی” دکھ‘‘ کے عنوان پر کہی گئی نظم کے اشعار ملاحظہ ہوں:
سنو اے لوگو سنو یہ دکھ یہ دکھ بھی بڑا عجیب ہے نے
ڈاکٹر صابرہ شاہین کی نظم نسوانی احساسات کی بہترین ترجمان تھی، نیز ڈاکٹر منظور صاحب کی پیش کردہ نظم” دکھ‘‘ کے مصرع دیکھیے:
میں تم کو کیسے سمجھاؤں میری آنکھوں میں میرے ذہن میں
نادر تشبیہات اور استعاروں سے سجی یہ نظم بھر پور تاثر چھوڑ گئی۔
 اخیر میں ہندوستان کے دل” نئی دلی‘‘ سے نوارد شاعر احمد علی برقی اعظمی صاحب اپنی شاہکار نظم’’مجھ سے دیکھا نہیں جاتا کسی انسان کا دکھ‘‘ پیش کی۔
ان کو ہے اپنی فقط گھٹتی ہوئی شان کا دکھ
مجھ سے دیکھا نہیں جاتا کسی انسان کا دکھ
اس ماسٹر پیس نظم کو ججیز کے پینل نے” مولانا الطاف حسین حالی پانی پتی‘‘ جو بہرحال غالب کے مرشد اور دلی میں متمکن رہے۔ تو دلی کا ایوارڈ۔ دلی کو۔ کیا خوب دل سے دل ملے!! ڈھیروں مبارکباد احمد علی برقی صاحب کو۔
عزت مآب توصیف ترنل صاحب اور ان کی انتظامیہ کو جو یونیک پروگرام منعقد کرتی ہے۔ یہ پروگرام مسلسل تین گھنٹے تک چلتا رہا جو آنکھوں کو ٹھنڈک اور روح کو فرحت بخشتا رہا۔


ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری (ساحر لدھیانوی ایوارڈ)

ادارہ,عالمی بیسٹ اردو پوئٹری کے ججز پینل کی جانب سے ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کو مولانا الطاف حُسین حالی ایوارڈ


ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئٹری
 کے ججز پینل کی جانب سے پروگرام بعنوان " دُکھ"   محترم احمد علی برقی اعظمی کو مولانا الطاف حُسین حالی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے منجانب انتظامیہ ادارہ

 ادارہ، عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی جانب 
 موضوعاتی نظموں کے سلسلے کے آغاز اور خاکسار کو موضوعاتی نظموں کی روح رواں خواجہ الطاف حسین حالی ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر منظوم تاثرات اور اظہار امتنان و تشکر

 احمد علی برقیؔ اعظمی

 بیسٹ اردو پوئٹری کا سلسلہ ہے لاجواب
 اس کی بزم آرائیاں ہوتی ہیں بیحد کامیاب

 خادمِ اردو ہے یہ سود و زیاں سے بے نیاز 
کرتی ہے یہ بزم اربابِ نظر کا احتساب 

آج کی بزم سخن اس کی تھی یہ حالی کے نام
 ہے مسد س جن کی دنیائے ادب میں انتخاب

 اس نے موضوعِ سخن اس بزم کا رکھا تھا ’’دکھ‘‘ 
جس کی دعوت پر ہوا تھا میں بھی اس میں باریاب 

 پیش کرتا ہوں مبارکباد سب احباب کو 
جن سے قایم اس موقر بزم کی ہے آب و تاب

 مبتدی و مُنتہی کرتے ہیں سب مشقِ سخن فضلِ
 حق سے سب کے ہوں شرمندۂ تعبیر خواب

 کاوشیں توصیف کی توصیف سے ہیں بالا تر
 فضلِ حق سے اپنے ہوں ادبی مشن میں کامیاب

 ان کے کارِ خیر میں برقیؔ بھی ان کے ساتھ ہے
 اپنے وہ حسنِ عمل سے ہوں سدا عزت مآب

ادارہ,عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری🌍 کی جانب سے ایک اور منفرد پروگرام پیش کرتے ہیں پروگرام بعنوان " دُکھ


ادارہ,عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی جانب سے ایک اور منفرد پروگرام پیش کرتے ہیں پروگرام بعنوان " دُکھ جس میں جیتنے والے کو مولانا الطاف حُسین حالی ایوارڈ سے نوازا جاۓ گا داراہ کی جانب سے ایک اور خوبصورت پروگرام بعنوان " دُکھ "تمام شعراء سے گذارش ہے کہ اس عنوان پر اپنی خوبصورت نظمیں پیش کر سکتے ہیں ان شاء اللہ 10.02.2018 بوقت سات بجےجو شعراء شامل ہونا چاہیں اپنا نام لکھیں نوٹ ان شاء اللہ بروز ہفتہ تاریخ 10 فروری 2018 رات 7 بجے منجانب انتظامیہ ادارہ =======

وہ جلوہ گاہِ ناز میں جس وقت آگئے : احمد علی برقی اعظمی


وہ مرا یار و مددگار نہیں ہوسکتا : احمد علی برقی اعظمی


ایک زمین دو شاعر : ذہینہ صدیقی اور احمد علی برقی اعظمی بشکریہ شعر و سخن ڈاٹ نیٹ کناڈا


یاد آئی بہت اس کی جانے کے بعد : احمد علی برقی اعظمی


BIN TUMHARE HAI YE JAHAN TANHA A GHZAL BY DR BARQI AZMIMUSIC COMPOSER & ...

یاد رفتگاں : بیاد نشتر خیر آبادی : احمد علی برقی اعظمی


وہ جیسا دکھاتے ہیں میں ویسا تو نہیں تھا : احمد علی برقی اعظمی


فخر دوراں سلیم صدیقی : احمد علی برقی اعظمی


کاغذ، قم ، دوات سے آگے کی بات ہے : احمد علی برقی اعظمی


بزم ادب کی شمع فروزاں تھے انتظار: احمد علی برقی اعظمی


ہو عارضی ہی سہی دل کو اک خوشی تو ملی: احمد علی برقی اعظمی


نقاب میں ہے اسے کیسے بے نقاب کروں : احمد علی برقی اعظمی


اب تک وہیں کھڑے ہیں چلے تھے جہاں سے ہم : احمد علی برقی اعظمی


جب کہیں کوئی دلربا دیکھا : احمد علی برقی اعظمی


ہر طرف حشر اک بپا دیکھا : احمد علی برقی اعظمی