’’ نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا‘‘ فی البدیہہ طرحی غزل نذرِ میراجی : احمد علی برقی اعظمی



غزل
احمد علی برقی اعظمی
جوش جنوں میں کون ہے اپنا کون پرایا بھول گیا
’’ نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستہ بھول گیا‘‘
دیکھ کے اس کا چہرۂ زیبا عرضِ تمنا بھول گیا
مصرعہ ثانی یاد رہا پر مصرعہ اولیٰ بھول گیا
ذہن پہ اس کے حسن کا جادو ایسا اثر انداز ہوا
غمزہ و ناز مین ایسا کھویا کیا کیا دیکھا بھول گیا
چشمِ تصور میں ہے ابھی تک اس کا دھندلا دھندلا عکس
صفحہ دل پر تھا جو لب و رخسار کا خاکہ بھول گیا
آ گیا زد میں تیر نظر کی گُم ہیں اب اس کے ہوش و حواس
دردِ جگر کا خود ہی مسیحا اپنے مداوا بھول گیا
ہونے لگا ہے سوز دروں کی ابھی سے شدت کا احساس
اس کے بغیر کروں گا تنہا کیسے گذارا بھول گیا
دے گا کب دروازۂ دل پر دستک یہ معلوم نہیں
کرکے ہمیشہ برقی سے وہ وعدۂ فردا بھول گیا





ماہنامہ ملی اتحاد کے ماہ نومبر ۲۰۱۸کا منظوم ادبی گوشہ بعنوان سخنور بنام احمد علی برقی اعظمی : بشکریہ ملی اتحاد

  


اردو صحافت کے اُ فق پرروشنی کی ایک معتبر کرن ماہنامہ ملی اتحادکی افادیت پر منظوم تاثرات
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
ترجمانِ کوچہ و بازار ملی اتحاد
کررہا ہے قوم کو بیدار ملی اتحاد
عہدِ نو میں ہے ضرورت وقت کی اپنے لیے
تیرگی میں مطلعِ انوار ملی اتحاد
خوابِ غفلت سے جگانا اس کا نصب العین ہے
دے رہا ہے مُستند اخبار ملی اتحاد
جن کا کوئی بھی نہیں عہدِ رواں میں خیر خواہ
ان کا ہے ہمدرد اور غمخوار ملی اتحاد
ہے یہ ماہانہ رسالہ ترجمانِ روحِ عصر
ملک و ملت کا ہے خدمتگار ملی اتحاد
گنگا جمنی ہند کی قدروں کا ہے یہ پاسباں
بانٹتا ہے جو سبھی کو پیار ملی اتحاد
اس سے بسمل عارفی کا ہے عیاں ذوق سلیم
ہے صحافت کا حسیں معیار ملی اتحاد
ادبی گوشے میں ہے اس کے ندرتِ فکرو نظر
راہ جس کی کرتا ہے ہموار ملی اتحاد

آج جن حالات سے دوچار ہیں اہلِ وطن
اُن کا برقیؔ کرتا ہے اظہار ملی اتحاد

’’ اور دیوانے کو دیوانہ بناتے کیوں ہو ‘‘ : عشق نگر اردو شاعری کے ۴۸ ویں عالمی آنلائن فی البدیہہ طرحی مشاعرے بتاریخ ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۸ کے لئے میری فی البدیہہ غزل مسلسل: احمد علی برقی اعظمی







عشق نگر اردو شاعری کے ۴۸ ویں عالمی آنلائن فی البدیہہ طرحی مشاعرے بتاریخ ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۸ کے لئے میری فی البدیہہ غزل مسلسل
احمد علی برقی اعظمی                                                               
آکے رکنا جو نہیں ہے توپھر آتے کیوں ہوں
میرے سوئے ہوئے جذبات جگاتے کیوں ہو
خونِ دل میرا تم اس طرح جلاتے کیوں ہو
غمز و ناز و ادا اپنے دکھاتے کیوں ہو
کر کے دزدیدہ نگاہی سے اشارے مجھ کو
’’ اور دیوانے کو دیوانہ بناتے کیوں ہو ‘‘
امتحاں لوگے مرے صبر کا یونہی کب تک
آکے خوابوں میں شبِ ہجر ستاتے کیوں ہو
زخمِ دل کی نہیں کرسکتے اگر چارہ گری
اس پہ پھر برقِ تبسم یہ گراتے کیوں ہو
کیا گذرتی ہے مرے دل یہ سوچا ہے کبھی
نہیں سنتے جو مری اپنی سناتے کیوں ہو
کیا مزا ملتا ہے برقی کو ستانے میں تمھیں
خوں کے آنسو اسے رہ رہ کےرُلاتے کیوں ہو


پیشگفتار دارالمصنفین کی تاریخی خدمات خدمات دارالمصنفین بہ تاریخ بقلم دکتر محمد الیاس الاعظمی مترجم : د کتر احمد علی برقی اعظمی






پیشگفتار
دارالمصنفین کی تاریخی خدمات
خدمات دارالمصنفین بہ تاریخ
بقلم
دکتر محمد الیاس الاعظمی
مترجم : د کتر احمد علی برقی اعظمی
دارالمصنفین حسن خاتمہ زندگانی عظیم ملی، تحقیقی، تاریخی و مذھبی علا مہ شبلی و تعبیر حقیقی اندیشہ ھای عالی و آرمانھای اوست۔ اگرچہ این رویای او د ر زندگانی اش بہ حقیقت نپیوست و بتحقق نرسید و مرحلھ ظھور و نشو نمایش در دورہ آغاز خود بودہ کہ او رخت از این جھان فانی بر بستہ رھسپار منزل جاودانی شدہ جان بہ جان آفرین سپرد۔ بھر حال پس از درگذ شت او تلامذہ خاص و وابستگانش این نقشہ علمی و فکری شبلی رابر حسب رنگ آرمانھای مورد علاقہ اش پر کردند۔ بخصوص مولانا سید سلیمان ندوی دارالمصنفین را با استعداد علمی بی مانند و مساعی حسنہ اش بہ اوج اعتلای خود رساند۔ او ھمیشہ این حقیقت امر را در نظر می داشت کہ پیشرفت ھای ھمہ جانبہ ای ملل وابستہ بہ رفعت خیال و اصلاح می باشند و این فقط اھل قلم شایستہ ھستند کہ می توانند افکار ملک و ملت را د گرگوں می سازند۔ ھد ف تاسیس دارالمصنفین ھمین بود لذا او بوسیلہ دارالمصنفین تربیت اھل علم و قلم را مورد توجہ ویژہ ای قرار داد و سر انجام تعداد قابل ملاحظہ ای ازنویسندگان بر حسب توجہ و تربیت این ادارہ سرشناس بوجود آمد۔
دارالمصنفین از بدو تاسیسش تابحال یک د ورہ ھفتاد و پنج سالہ اش را پشت سر گذ راندہ و در حال حاضر ھم ھمین طور از لحاظ تربیت ذھنی و فکری و تصنیفی یکی از بزرگترین ادارہ ھای مسلمانان این شبہ قارہ می باشد۔
علامہ شبلی از مد ت مدیدی خیال تاسیس دارالمصنفین را بخاطر داشتہ و این را برای اولین بار در ماہ مارس سال یک ھزارو نہ صد و دہ در اجلاس ندوة العلماء در دھلی در ضمن لزوم کتبخانہ ندوہ بہ زبان آورد۔ در این اجلاس مولانا سید سلیمان ند وی ھم با توصیہ علامہ شبلی دربارہ لزوم کتبخانہ در ساختمان جدید دارالعلوم سخنرانی نمودہ بہ صراحت پیشنھاد دار المصنفین را ارائہ نمودہ کہ ازاینقرار است:
``لزومی وجود دارد کہ بعلاوہ کتبخانہ یک تالار وسیع برای اھل قلم
و مصنفین بنا شود کہ در آن جماعتی از قوم بتواند بہ تالیف و تصنیف
بپردازد۔ زبان مادری کہ مھد و پرورشگاہ دورہ طفولیتش ھمین دھلی
است بوسیلہ تصنیفات شان رو بہ پیشرفت بہ نھد۔ من این امر رامناسب
می دانم کہ ارباب قلم و مصنفین کہ تعداد قابل ملاحظہ ای شان در ھند
وجود دارد ھزینہ ھایش را بطور یادگار از جیب شان تامین نمایند و نام
این ساختمان دارالمصنفین باشد۔``( حیات شبلی ص 692 )
سپس در سال ھزار و نھصد و دہ نواب سر مزمل خان بہ شادمانی تقدیم خطاب دولتی با ارسال نامہ ای باطلاع علامہ شبلی رساند کہ من می خواھم کہ بیادگار تصنیفات تان اتاقی را در دارالعلوم بسازم۔ علامہ مرحوم بپاسخ آن در ماھنامہ الندوہ ( در ماہ اوت سال ھزار و نھصد و دہ) یاد داشتی نوشتہ آرمانش را اینچنین بازگو نمود:
`` ما میخواھیم کہ در دارالعلوم ساختمانی بنام دارالمصنفین تاسیس بشود
کہ در آن ادارہ ای در بارہ تصنیف و تالیف وجود داشتہ باشد و از آن
بطور مرتب تصانیف بچاپ برسند۔ مصنفین خارجی اگر بخواھند در آن
بسر ببرند و برای آنھا ھمہ وسایل راحت بخش و کتابھای مورد لزوم
علوم وفنون مھیا بشوند۔ چون کتابخانہ ندوہ بصورت یک کتابخانہ بسیار
عالی در آمدہ و افراد طبقہ تعلیم یافتہ ندوہ گرایش عمیق بہ تصنیف و
تالیف دارند بنا بر این پیشنھاد دارالمصنفین از ھر لحاظ شایستہ خواھد
بود ۔ لذا ما از نواب مزمل خان درخواست می کنیم کہ این مبلغ پول خود
را بمنظور تامین این ھد ف واگذار نمایند۔`` (حیات شبلی ص 692-693 )
ھنوز این پروژہ تحت رسیدگی قرار داشتہ کہ در ندوتہ العلماء مخالفت شبلی آغاز شد و بالآخر از آن آزردہ خاطر شدہ علامہ شبلی مستعفی شد و اینطورپیشنھاد دارالمصنفین ھم نتوانست بتکمیل برسد و ندوہ از یک ثروت عظیم محروم شد۔
علامہ شبلی پس از استعفایش از ندوہ مجد دا بہ طراحی تاسیس پروژہ دارالمصنفین پرداخت و آن را بعنوان آخرین میدان عمل زندگانی اش وخدمت دایمی حلقہ مصنفین دانستہ دست بکار شد و در شمارہ یازدھم فوریہ سال ھزارو نھصدو چھاردہ ``الھلال`` پیشنھاد دارالمصنفین را بحضور ملت ارائہ نمود۔اگرچہ این دورہ زندگانی اش برای علامہ شبلی خیلی پر آشوب بودہ و بعلاوہ مخالفین ندوہ و درگذ شت برادرش ( مولوی محمد اسحق، وکیل دادگاہ عالی) مسایل شخصی و خانگی و ھمچنین خرابی صحت و امثال آنھا برایش باعث آلام و مصائب شدید بود۔ باوجود آن انتشار پیشنھاد دارالمصنفین و اھتمام آن مظھر گرایش عمیق او بہ این کار می باشد۔او این اعلامیہ را بزبان انگلیسی برگرداندہ وشروع بہ ارسال نامہ ھای مفصل حاکی از وضاحت اغراض و مقاصد آن بہ احباب خاص و دانشوران دیگر نمود۔ مسئلہ ای کہ در پیش قرار داشتہ این بود کہ دارالمصنفین در کجا تاسیس بشود۔ مولانہ مسعود علی ندوی می خواست کہ این در ندوہ احداث بشود۔ علامہ شبلی نیز در آغاز ھمین می خواست۔او بپاسخ نامہ ای از مولانہ مسعود علی ندوی می نویسد کہ :
``برادر عزیز آنھا چطور بمن اجازہ تاسیس دارالمصنفین بہ ندوہ خواھند داد۔
آرزوی حقیقی من ھمین است ولی چہ کنم اگرچہ این بنفع آنھااست۔( مکاتیب
شبلی حصہ دوم ص127
مولانا حبیب الرحمن خان شیروانی ، حبیب خاص علامہ شبلی پیشنھاد تاسیس دارالمصنفین بہ وطن مالوفش حبیب گنج نمود ولی او بپاسخ این پیشنھاد نوشت کہ :
`` شما می خواھید کہ دارالمصنفین را بہ حبیب گنج ببرید۔ جنابعالی من چرا
پیشنھاد اعظم گر نکنم۔ من می توانم باغ خودم و دو بنگلہ ام را عرضہ نمایم``
(مکاتیب شبلی ج دوم ص )193
بالآخر پس از حیص و بیص ابتدائی قرعہ فال را بنام اعظم گر زدند و برایش علامہ شبلی باغ و بنگلہ شخصی اش را با رضایت افراد خانوادہ اش برای دارالمصنفین وقف نمود۔ ھنوز این وقف نامہ تھیہ می شد کہ این شخصیت سراپا علم و دانش بدعوت مالک حقیقی درحالیکہ کلمہ سیرت، سیرت بر زبانش جاری بود چشم از جھان فرو بست۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
در ظرف سہ روز پس از درگذشت علامہ شبلی یعنی در تاریخ بیست و یکم نوامبر ھزار و نھصد و چھاردہ میلادی بدعوت مولانا حمید الدین فراھی و بحضور مولانا سید سلیمان ندوی بمنظور تکمیل کارھای ناتمام علامہ شبلی یک مجلس موقتی بنام مجلس اخوان الصفا بریاست مولانا حمید الدین فراھی تشکیل یافت کہ در آن مولانا سید سلیمان ندوی سمت ناظم و مولانا عبد السلام ندوی ، مولانا مسعود علی ندوی و مولانا شبلی متکلم ندوی عضویت آن را بعھدہ گرفتند۔ مولانا سید سلیمان ندوی کہ در آن زمان در دانشکدہ دکن سمت پروفسور را بعھدہ داشتہ از آنجا مستعفی شدہ بہ اعظم گر رسید، مولانا عبد السلام ندوی کلکتہ را ترک گفتہ رھسپار اعظم گر شد و مولانا مسعود علی ندوی ھم باتفاق این دو نفر از احباب خود تصمیم گرفت زندگانی باقی ماندہ اش را در پھلوی آرامگاہ شبلی بسر ببرد۔ ھمین مجلس موقتی اخوان الصفا ء گویا نقطہ آغاز دارالمصنفین می باشد۔ این جماعت مختصر دارالمصنفین باوجود بی سروسامانی اش عازم منزل مقصود شد۔ آھستہ آھستہ سید سلیمان ندوی جمعی از تلامذہ شبلی و فضلاء ندوہ را وابستہ بہ دارالمصنفین نمود۔ تد وین``سیرت نبوی``، سیر الصحابہ، تاریخ اسلام، تاریخ ھند و تاریخ علوم و فنون سر آغاز تصنیف و تالیف بود۔ با تاسیس چاپخانہ در سال ھزارو نھصد و شانزدہ اجراء ماھنامہ معارف بعمل آمد، ساختمان ادارہ و کتبخانہ بوجود آمد و گویا با پیوستگی اھل قافلہ کاروانی تشکیل یافت۔
ھد ف زندگانی علامہ شبلی ھمین بود کہ بحضور خود و بعد از آن گروھی از علماء و فضلاء پشت سر بگذارد کہ در این عصر جدید احتیاجات جدید اسلام را تامین نماید۔ چنانچہ بمنظور بتحقق رساندن ھمین ھد ف
دارالمصنفین بطور منظم اھداف بشرح زیر را اعلام نمود:
1۔ استقرار جمعی از نویسندگان برجستہ در کشور
2۔ تصنیف و تالیف و ترجمہ کتابھای بلند پایہ
3۔ اھتمام چاپ و انتشارات کتابش و کتابھای علمی دیگر
در حال حاضر پس از مطالعہ سھم و خدمات برجستہ دارالمصنفین براستی می توان اعتراف نمود کہ دارالمصنفین بہ حصول اھدافش کاملا موفق شدہ است۔ تعداد قابل ملاحظہ ای بیشتر از پنجاہ نفر از نویسند گان و اھل قلم سرشناس و نامدار بہ آغوش آن پرورش یافتہ کہ صد ھا نفر از آنھا بہ اخذ تربیت علمی وقلمی نایل آمدہ اند۔
در پایان قرن بیستم اگر بہ دورہ گذشتہ نظر بافکنیم ، دامن وسیع زبان و اد بیات اردو از گلھای رنگ رنگ بعنوان رشک چمن بنظر می رسد و بدون ھیچ شک و تردید در آن حسین ترین ،دل انگیز ، معطر و پایدار ترین از ھمہ آنھا رنگ دبستان شبلی است کہ در این تمام ذخیرہ گل بعنوان گل سر سبد ھویداست۔
ھد ف اساسی دارالمصنفین تصنیف و تالیف و ترجمہ کتابھای ارزندہ ایست چنانچہ تابحال بیشتر از دویست کتاب بلند پایہ و بسطح عالی علمی و تحقیقی و تاریخی شدہ و بہ مد یریت انتشارات آن پرداختند و برای حصول
این آخرین ھدف دارالمصنفین چاپخانہ اش و مرکز انتشارات خود را تاسیس نمودہ است۔
دارالمصنفین فقط سازمانی نیست بلکہ یک تحریک زندہ و تابندہ و یک قلمرو علم و دانش است۔ با توجہ بہ سھم و خدمات متنوع و گوناگون برجستہ اش بہ علم و ادب ،تحقیق و نقد و تاریخ و تمد ن لزومی وجود داشتہ کہ تاریخ مفصل و مبسوط آن برشتہ تحریر در آوردہ می شد ولی متاسفانہ این بطور شایانی مورد توجہ قرار نگرفت۔ اگرچہ در بارہ علامہ شبلی و مولانا سید سلیمان ندوی کار تحقیقی بعمل آمدہ است کہ در آن ضمنا و طبعا ذکری از دارالمصنفین بمیان آمدہ است و این حامل حیثیت فرعی است۔ راجع بہ دارالمصنفین نیز مقالات تحقیقی عمدہ برشتہ تحریر در نیاوردہ شدہ کہ از آن جملہ میتوان مقالہ تحقیقی دکتر خورشید نعمانی در بارہ ``خدمات ادبی دارالمصنفین `` را می توان مثتثنی قرار داد۔ ولی آن ھم جنبہ ای از آن یعنی خدمات ادبی اش را بازگو می کند۔ بمنظور جبران این کمبود بزرگ اینجانب با وجود کم مایگی خود م خدمات دارالمصنفین بہ تاریخ را بعنوان موضوع تحقیق خود برگذ یدم۔ ظاھرا این ھم یک بر رسی جزئی است ولی اگر این حقیقت امر را در نظر بگیریم کہ درحقیقت ھنر تاریخ نویسی و مطعلقات آن موضوع اساسی و مرکزی دارالمصنفین است ، این امر واضح خواھد شد کہ این فقط یک مطالعہ جزئی نیست بلکہ در آن تفصیل سرمایہ کل دارالمسنفین در بر گرفتہ شدہ است۔
من تا چہ اندازہ ای موفق بہ ادای حق این موضوع شدہ ام قضاوت آن بعھدہ صاحبنظران می باشد۔ بھر حال میخواھم عرض بکنم کہ تا آنجا کہ ممکن است سعی نمودہ ام از عھدہ ایفاء حق این موضوع بر آیم۔
این مقالہ مشتمل بر ھفت باب می باشد۔ در باب اول آغاز تاریخ نویسی اردو، ارتقاء تدریجی عھد بہ عھد آن و کتب تاریخی ماقبل شبلی و سبک تاریخ نویسی مورد بر رسی قرار گرفتہ است۔ در ابواب دوم،سوم، چھارم و پنجم بترتیب کارنامہ ھای تاریخی شبلی نعمانی، سید سلیمان ندوی، مولانا شاہ معین الدین ندوی و صباح الدین عبد الرحمان کہ آفتاب و ماھتاب سپھر تاریخ بودہ ، بطور مفصل مورد تحقیق و تحلیل و تجزیہ قرار گرفتہ است۔ از بررسی این ابواب و مباحث آن یک نقشہ واضح سھم و خدمات کامل دارالمصنفین ھویداست، علیرغم آن نمی توان ادعا نمود کہ آنچہ کہ در این کتاب برشتہ تحریر د ر آمدہ ، حرف آخر است۔ در جھان تحقیق و تدقیق حرف آخر اصلا وجود ندارد۔ لذا از اھل علم ودانش خواھشمندیم کہ صرفنظر از ھر گونہ فروگذاشت با اطلاعات جدید راھنمای اینجانب بشوند تا این مقالہ بتواند ھر چہ بیشتر مفید تر و بھتر بشود۔



Dharmendra Nath Interview at Rekhta Studio ڈاکٹر دھرمیندرا ناتھ سے ایک گفتگو : بشکریہ ریختہ









بشکریہ ریختہ  
یادِ رفتگاں : بیاد ڈ اکٹر دھرمیندرا ناتھ
احمد علی برقی اعظمی
شاعرِ جادو بیاں تھے ڈاکٹر دھرمیندرناتھہ
گنگا جمنی ہند کی تھے جو ثقافت کے امین
نعت گو شعرا پہ ہے تالیف ان کی شاہکار
دے جزائے خیر ان کو اس کی رب العالمین
ان کو اردو شاعری پر بھی تھا حاصل اک عبور
مرجعِ اہلِ نظر ہیں ان کی غزلیں بہترین
ان کی منظومات بھی ہیں فکر و فن کا شاہکار
بزم میں گرویدہ تھے غزلوں کے ان کی سامعین
شہرِ دہلی کی تھے ادبی محفلوں کی جان وہ
کرتے تھے ہموار جو فکری تناظر کی زمین
ریختہ پر بھی ہے اک محفوظ ان کا ویڈیو
جس سے ہونگے مدتوں محظوظ ان کے ناظرین
زیب تاریخ ادب ہوگا ہمیشہ ان کا نام
ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں ان کے برقی شایقین





شاعرِ جادو بیاں تھے ڈاکٹر دھرمیندرناتھہ :یادِ رفتگاں : بیاد ڈ اکٹر دھرمیندرا ناتھ : احمد علی برقی اعظمی



یادِ رفتگاں : بیاد ڈ اکٹر دھرمیندرا ناتھ

احمد علی برقی اعظمی
شاعرِ جادو بیاں تھے ڈاکٹر دھرمیندرناتھہ
گنگا جمنی ہند کی تھے جو ثقافت کے امین
نعت گو شعرا پہ ہے تالیف ان کی شاہکار
دے جزائے خیر ان کو اس کی رب العالمین
ان کو اردو شاعری پر بھی تھا حاصل اک عبور
مرجعِ اہلِ نظر ہیں ان کی غزلیں بہترین
ان کی منظومات بھی ہیں فکر و فن کا شاہکار
بزم میں گرویدہ تھے غزلوں کے ان کی سامعین
شہرِ دہلی کی تھے ادبی محفلوں کی جان وہ
کرتے تھے ہموار جو فکری تناظر کی زمین
ریختہ پر بھی ہے اک محفوظ ان کا ویڈیو
جس سے ہونگے مدتوں محظوظ ان کے ناظرین
زیب تاریخ ادب ہوگا ہمیشہ ان کا نام
ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں ان کے برقی شایقین



کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیا : ایک زمین کئی شاعر ندا فاضلی اور احمد علی برقی اعظمی : بشکریہ ناظم ایک زمین کئی شاعر اور ایک اور انیک


ایک زمین کئی شاعر
ندا فاضلی اور احمد علی برقی اعظمی
ندا فاضلی
کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیا
پھر ہوا یوں وہ کسی کی میں کسی کا ہو گیا
عشق کر کے دیکھیے اپنا تو یہ ہے تجربہ
گھر محلہ شہر سب پہلے سے اچھا ہو گیا
قبر میں حق گوئی باہر منقبت قوالیاں
آدمی کا آدمی ہونا تماشہ ہو گیا
وہ ہی مورت وہ ہی صورت وہ ہی قدرت کی طرح
اس کو جس نے جیسا سوچا وہ بھی ویسا ہو گیا
احمد علی برقی اعظمی
دیکھتے ہی دیکھتے ماحول کیسا ہوگیا
جس طرف دیکھو اُدھر اک حشر برپا ہو گیا
ساتھ میں رہتے ہوئے لوگوں کے تنہا ہوگیا
’’ کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیا ‘‘
جب وہ برسوں باد لوٹا اپنے آبائی وطن
دیکھنے والوں کی نظروں میں تماشا ہوگیا
ہر کوئی کرتا تھا جس کی میزبانی سے گریز
جس کو دیکھو دیکھ کر شیدا اسی کا ہوگیا
سلب جیسے ہوگئی ہر شخص کی عقلِ سلیم
جو بُرا تھا سب کی نظروں میں وہ اچھا ہوگیا
ہوگئے گرویدہ اس کی شعبدہ بازی کے سب
دیکھئے جس کو وہی بہلول دانا ہوگیا
بلبلیں وحشت زدہ ہیں باغباں کو دیکھ کر
ناطقہ ایسے میں برقی بند سب کا ہوگیا
Top of Form





IMA Kuwait Live Stream انڈین مسلم ایوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام عالمی مشاعرے کے انعقاد پر منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی






انڈین مسلم ایوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام عالمی مشاعرے کے انعقاد پر منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی                                  
کویت میں شمعِ ادب ہے ضوفشاں
روح پرور ہے یہ ادبی کہکشاں
اس میں دنیا بھر کے شعرا ہیں شریک
ہر طرف ہیں جن کی عظمت کے نشاں
آئی ایم اے کی ہے دلکش پیشکش
ہے وہاں جو ناشر اردو زباں
ناظمِ محفل وہاں ہیں جو عمیر
بزم میں ہیں اہلِ اعظم گڈھ کی شاں
ہیں عزیز و تابشِ اردو نواز
عہد نو میں فکر و فن کے پاسباں
ہے نمایاں نام خالد اعظمی
جن کی ہیں معروف بزم آرائیاں
جتنے شعرا بزم کی رونق ہیں آج
سب کا برقی اعظمی ہے قدرداں

’’ نظروں میں مری آج بھی عالم ہے وہیں کا ‘‘ ـ زکی کیفی کی زمین میں انحراف کے ۳۷۰ ویں عالمی آنلائن فی البدیہہ طرحی مشاعرے کےلئے میری نعتیہ کاوش : احمد علی برقی اعظمی



زکی کیفی کی زمین میں انحراف کے ۳۷۰ ویں عالمی آنلائن فی البدیہہ طرحی مشاعرے کےلئے میری نعتیہ کاوش
احمد علی برقی اعظمی
ہر وقت تصور ہے مدینے کی زمیں کا
’’ نظروں میں مری آج بھی عالم ہے وہیں کا ‘‘
محرومِ سعادت کوئی ہوتا نہیں جس سے
فیضان ہے وہ گنبدِ خضری کے مکیں کا   
معراج کا حاصل یے شَرف صرف اُنھیں کو
ہے کوئی سفر جس نے کیا عرشِ بریں کا
محبوب و مُحِب تھے شبِ معراج وہاں پر
جس جا نہ گذر ہوسکا جبریلِ امیں کا
تخلیق دوعالم کا سبب ذات ہے جن کی
ہے جلوہ فگن نور اسی نورِ مبیں کا
تا عمر امانت میں نہ کی جس نے خیانت
کیا نام سنا آپ نے ہے ایسے امیں کا
تاریخ کے صفحات سے جو محو نہ ہوگا
شق القمر اعجاز ہے اک خاک نشیں کا
ہے سایہ فگن نورِ نبی لوح و قلم پر
صدقہ ہے یہ کونین اسی سرورِ دیں کا
جو ان کی شفاعت کا طلبگار نہیں ہے
کونین میں برقی نہ رہے گا وہ کہیں کا



’’ گمان تھا کہ ہر اک شخص ہمنوا ہوگا ‘‘ :قوس قزح ادبی گروپ کے ۳۷ عالمی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میری کاوش : احمد علی برقی اعظمی



قوس قزح ادبی گروپ کے ۳۷ عالمی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میری کاوش
احمد علی برقی اعظمی
اب اور اس سے برا میرا حال کیا ہوگا
اسے جو کرنا ہے اب تک وہ کرچکا ہوگا
مرا وجود کھٹکتا ہے جس کی آنکھوں میں
سلوک اس کا مرے ساتھ نا روا ہوگا
وہ فرد جرم سنائے گا ایسی میرے خلاف
جو آج تک نہ کسی نے کبھی سنا ہوگا
ہے جس کی فرض شناسی کا ہر طرف چرچا
وہ فرضِ دادرسی اس کا کب ادا ہوگا
کوئی بوقتِ ضرورت نہ میرے کام آیا
’’ گمان تھا کہ ہر اک شخص ہمنوا ہوگا ‘‘
جو آنا ہوتا اسے تو ابھی وہ آجاتا
نہ اس کا وعدۂ فردا کبھی وفا ہوگا
ہمیشہ کرتا ہے برقی کی جو دلآزاری
کرے گا زہر فشانی جو لب کشا ہوگا
Top of Form
Bottom of Form



سفرِ حج و مدینے کی دعائیں مانگوں : فیس بک ٹائمز انٹرنیشنل کی محفل نعت کے ۲۷ ویں سلسلے کے لئے میری نذرِ عقیدت و روداد دل: احمد علی برقی اعظمی



فیس بک ٹائمز انٹرنیشنل کی محفل نعت کے ۲۷ ویں سلسلے کے لئے میری نذرِ عقیدت
احمد علی برقی اعظمی
سفرِ حج و مدینے کی دعائیں مانگوں
پھر وہیں مرنے و جینے کی دعائیں مانگوں
جاکے میں ساقیٔ کوثر کے درِ دولت پر
مئے عرفاں وہاں پینے کی دعائیں مانگوں

حجر اسود کی زیارت کی سعادت ہو نصیب
زندگی چین سے جینے کی دعائیں مانگوں
کشتیٔ عمرِ رواں جس میں ہو محفوظ مری
میں وہاں ایسے سفینے کی دعائیں مانگوں
نورِ عرفاں کی تجلی سے رہے جو معمور
ایسے پُرنور میں سینے کی دعائیں مانگوں
دین و دنیا کی سعادت ہو میسر جس سے
ایسے جینے کے قرینے کی دعائیں مانگوں
ہے جو روحانی ترقی کا وسیلہ برقی
ایسے جاکر وہاں زینے کی دعائیں مانگوں

Ahmad Ali Barqi Azmi Recites His Ghazal in Amaravati Poetic Prizm- 2017 ...

GHAZAL BY DR AHMAD ALI BARQI AZMI RECITED BY JAWAID NASEEM

Communication Skills Book Launch - Of Ahmed Nisar تقریب رونمائی مواصلاتی مہارات برائے بی یو یم یس طلباء احمد نثار









Communication Skills (for BUMS students) Book Launching Program. 23rd May 2017, HMS Unani Medical College, Tumkur, Karnataka.
مواصلاتی مہارات برائے بی یو یم یس طلباء
احمد نثار

Ahmad Ali Barqi Azmi in Mahfile Sher - O - Sukhan

’’ دو گز زمیں بھی چاہئے دو گز کفن کے بعد ‘‘ : بشکریہ ناظم ایک زمیں کئی شاعر۔۔۔ کیفی اعظمی اور احمد علی برقی اعظمی




ایک زمین کئی شاعر
کیفی اعظمی اور احمد علی برقی اعظمی
کیفی اعظمی
وہ بھی سراہنے لگے ارباب فن کے بعد
داد سخن ملی مجھے ترک سخن کے بعد
دیوانہ وار چاند سے آگے نکل گئے
ٹھہرا نہ دل کہیں بھی تری انجمن کے بعد
ہونٹوں کو سی کے دیکھیے پچھتائیے گا آپ
ہنگامے جاگ اٹھتے ہیں اکثر گھٹن کے بعد
غربت کی ٹھنڈی چھاؤں میں یاد آئی اس کی دھوپ
قدر وطن ہوئی ہمیں ترک وطن کے بعد
اعلان حق میں خطرۂ دار و رسن تو ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ دار و رسن کے بعد
انساں کی خواہشوں کی کوئی انتہا نہیں
دو گز زمیں بھی چاہئے دو گز کفن کے بعد
احمد علی برقی اعظمی
جائیں گی بلبلیں یہ کہاں اس چمن کے بعد
کیا اور بھی وطن ہے کوئی اس وطن کے بعد
مرغان خوش نوا کے ہیں ہوش و حواس گُم
جن کا کوئی چمن بھی نہیں اس چمن کے بعد
وہ دیکھتے ہی دیکھتے برباد ہوگیا
جو کچھ بچا کے رکھا تھا رنج و محن کے بعد
کرنے سے پہلے قتل مجھے سوچتے ہیں وہ
’’ دو گز زمیں بھی چاہئے دو گز کفن کے بعد ‘‘
ہوش و حواس میں جو نہیں پوچھتے مجھے
رکھیں گے کیا خبر مری دیوانہ پن کے بعد
کہنے کو قید و بند میں کرتے ہیں جو بسر
وہ عیش کررہے ہیں وہاں بھی غبن کے بعد
اس جرم بے گناہی کی اب پوچھتے ہیں وہ
ہے اور بھی سزا کوئی دار و رسن کے بعد
شاید کہ لوگ مجھ کو بھی پہچاننے لگیں
کیفی کی اس زمین میں مشقِ سخن کے بعد





سناؤں کیسے میں سوزِ دروں کہو تو کہوں : احمد علی برقی اعظمی


شبلی سخنوروں کی نظر میں : ڈاکٹر محمد الیاس اعظمی منظوم تاثرات : احمد علی برقی اعظمی



کس طرح ذکر کروں میں شبِ تنہائی کا : کلاسیکی ادبی روایت کی آئینہ دار ایک فی البدیہہ غزل مسلسل : احمد علی برقی اعظمی



کلاسیکی ادبی روایت کی آئینہ دار ایک فی البدیہہ غزل مسلسل
احمد علی برقیؔ اعظمی
کس طرح ذکر کروں میں شبِ تنہائی کا
حوصلہ اب نہ رہا صبرو شکیبائی کا
ایسے معشوق سے اللہ بچائے سب کو
حال کیا اُس نے کیا اپنے ہی شیدائی کا
وہ رُلاتا ہے کبھی اور ہنساتا ہے کبھی
عجب انداز ہے اُس کی یہ پذیرائی کا
ہر کوئی کرتا ہے انگشت نمائی مجھ پر
سامنا کیسے کروں ذلت و رسوائی کا
کہیں وامقؔ ، کہیں عذرا ؔ کہیں شیریںؔ فرہادؔ
سرمۂ چشم ہیں عشاق کی بینائی کا
آج تاریخِ ادب کی وہ بنا ہے زینت
کوبکو ذکر ہے اُس قیس سے شیدائی کا
عمر بھر ٹوٹ کے چاہا جسے میں نے برقیؔ
یہ صلہ مجھ کو مِلا اُس سے شناسائی کا


سامنے اپنے آئینہ رکھنا : گلکاریاں انٹر نیشنل اردو ادبی فورم کے ۴۹ ویں آن لائن فی البدیہہ طرحی مشاعرے بنام ندا فاضلی کے لئے میری کاوش: احمد علی برقہ اعظمی



گلکاریاں انٹر نیشنل اردو ادبی فورم کے ۴۹ ویں آن لائن فی البدیہہ طرحی مشاعرے بنام ندا فاضلی کے لئے میری کاوش
احمد علی برقی اعظمی
بات ملحوظ یہ سدا رکھنا
ضوفشاں علم کا دیا رکھنا
ذہن اور فکر کے دریچوں کو
اپنے ہر حال میں کُھلا رکھنا
خود کو اس کارگاہِ عالم میں
علمِ حاضر سے آشنا رکھنا
مُنحصر ہے اسی پہ مستقبِل
اپنے ماضی سے واسطہ رکھنا
بھول جانا نہ عظمتِ رفتہ
بازیابی کا حوصلہ رکھنا
غرب حاوی نہ شرق پر ہو جائے
گوشِ شنوا کو اپنے وا رکھنا
رکھنا اپنا بھرم سدا قایم
عزتِ نفس کو بچا رکھنا
چار دن کی ہے چاندنی دنیا
آسماں سر پہ مت اُٹھا رکھنا
غنچہ دل خزاں کا ہو نہ شکار
اسے برقی ہرا بھرا رکھنا



ولی اللہ ولی کی شاعری ۔ ایک تجزیہ ڈاکٹر واحد نظیرؔ اسسٹنٹ پروفیسر اکادمی برائے فروغِ استعدادِ اردو میڈیم اساتذہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی۔ ۲۵


         ولی اللہ ولی کی شاعری ۔ ایک تجزیہ
  ڈاکٹر واحد نظیرؔ
اسسٹنٹ پروفیسر
اکادمی برائے فروغِ استعدادِ اردو میڈیم اساتذہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی۔ ۲۵
ولی اللہ ولی کا شعری مجموعہ ’’آرزوئے صبح‘‘ حمد، مناجات، نعت، غزل اور نظم پر مشتمل ہے۔ اس میں ولیؔ کے گریجویشن کے زمانے سے اب تک یعنی تقریباً پچیس سال کی طویل مدت میں کہے گئے کلام شامل ہیں۔ آپ اسے خام سے تام کے سفر سے بھی تعبیر کرسکتے ہیں۔ یہاں نہ کوئی منصوبہ بند اور منظم شاعری کا تصور ہے اور نہ ہی شاعری کے توسط سے ادب میں نمایا ں مقام حاصل کرنے کا جذبہ  کار فرما ہے بلکہ عنفوانِ شباب سے ڈھلتی ہوئی عمر تک ایک حساس انسان کے اندر کیسے کیسے  جذبات و احساسات جنم لیتے ہیں، انھیں شعری روپ دینے کی سادہ سی کوشش ہے اور بس۔ ایسی کوشش جس میں تصنع سے پرہیز اور احساسات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے رویّے سے احتراز آپ قدم قدم پر محسوس کریں گے:
ہستی ہے وہی، رونقِ ہستی بھی اسی سے
گلزار وہی، زینتِ گلزار وہی ہے
جو کچھ بھی تماشا ہے، تماشا ہے اسی کا
مخفی بھی وہی، مظہر و اظہار وہی ہے
پہلے شعر میں حمدیہ شاعری کا بنیادی وصف بیانِ توحید یعنی خدائے واحد کی یکتائی و بے ہمتائی کا نہایت سلیقے سے اظہار ہوا ہے۔ ہستی اور رونقِ ہستی کے لیے گلزار اور زینتِ گلزار کے مناسبات سے شعری لطف دو بالا ہو جاتا ہے۔ دوسرے شعر میں بھی تو حید کا ہی موضوع بیان ہوا ہے لیکن ’’ہمہ ازوست‘‘ سے زیادہ ’’ہمہ اوست‘‘ کا رنگ غالب ہے۔ ’’تماشا‘‘ کی تکرار اور تما شا کی مناسبت سے ’’مظہرو اظہار‘‘ کا استعمال توجہ طلب ہے۔ یہاں اظہار تماشا ہے اور مظہر تماشا گاہ۔ مخفی اور اظہار کا مضمون ’’ہمہ ازوست‘‘ کے صوفیانہ فلسفے کا نمائندہ تھا لیکن ’’مظہر ‘‘  یعنی  ’’ جائے ظہور‘‘ کی شمولیت نے ’’ہمہ اوست‘‘ کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔
’’آرزوئے صبح‘‘ میں حمد کے بعد ایک مناجات شامل ہے۔ بارگاہِ رب العزت میں بندے کا فریادی ہونا اور التجائیں کرنا مناجات کا موضوعاتی محور ہے۔
ولیؔ نے بھی خدا کی برتری اور اپنی عاجزی کے توسط سے مختلف الفاظ و انداز میں عرض گزاری کی ہے لیکن ایک شعر ولیؔ کے ایک خاص جذبے کی طرف اشارہ کرتا ہے:
تو مسیحائے کونین ہے میرے مولا
میں مریضوں کے حق میں شفا مانگتا ہوں
میں شاعر کے جس جذبے کی بات کر رہا ہوں آپ نے محسوس کر لیا ہو گا۔ خلقِ خدا سے محبت کا جذبہ، بنی نوعِ انسان کی بھلائی اور بہتری کا جذبہ جو خدمتِ خلق پر آمادہ کرتا ہے، دوسرے مصرعے سے ظاہر ہے۔ مطلقاً مریضوں کے حق میں شفا کی خواستگاری شاعر کی انسانی ہمدردی کو آئینہ کرتی ہے۔ اللہ کو ’’مسیحائے کونین‘‘ سے مخاطب کر کے یہ جواز بھی فراہم کر لیا گیا ہے کہ معبود کی عطائیں اور عبد کی دعائیں دونوں ہی حدو حساب سے پرے ہیں۔
ولیؔ بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں لیکن ہر صاحبِ ایمان شاعر کی طرح انھوں نے بھی چند نعتِ پاک کہہ کر مدّاحِ رسول ہونے کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ حقیقت بھی ہے کہ اگر نعت نہ ہوتی تو نہ صرف یہ کہ شاعری اپنے ہونے کے کسی مستحسن جواز سے محروم ہو جاتی بلکہ قرطاس و قلم بھی سخنہائے لا یعنی کی تحریرو تحفیظ کے مرحلے میں اپنے وجود کے عدم کی دعائیں کرتے۔ ولیؔ نے بھی اپنی شاعری کو عشقِ نبیؐ کے فیضان سے منسوب کر کے جوازِ سخن قائم کیا ہے:
ولیؔ یہ عنایت ہے عشقِ نبیؐ کی
مری شاعری ورنہ کیا شاعری ہے
اللہ نے اپنے محبوب کی تعریف قرآن میں کی ہے اور انسان اس کا نائب ہے۔ لہٰذا نیابت کا تقاضا یہ ہے کہ انسان بھی اللہ کے محبوب کی تعریف کرے۔ حالانکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ محبوبِ خدا کی تعریف ان کے شایانِ شان ممکن نہیں۔ صرف یہ جذبہ کار فرما ہو نا چاہیے کہ ان کے مدحت گزاروں میں اپنا بھی شمار ہو جائے۔ ملّا عبد الرحمن جامیؔ نے ’’بعد از خدا بزرگ توئی قصّہ مختصر ‘‘ اور غالبؔ نے   :
غالب ثنائے خواجہ بہ یزداں گذاشتیم
کآن ذاتِ پاک مرتبہ دانِ محمدؐ است
کہہ کر اس مر لے میں اپنی عجز بیانی اور قاصر الکلامی کا اعتراف و اظہار کیا تھا۔ یہ اعتراف ہر اس شاعر کے یہاں کسی نہ کسی صورت میں موجود ہے، جس نے نعت لکھنے کی سعادت سے اپنے آپ کو مشرف کیا ہے۔ ولیؔ کی نعتوں میں یہ مضمون مختلف انداز میں موجود ہے   ؎
کوئی کیا کرے گا محمدؐ کی مدحت
خدا خود ہی قرآں میں رطب اللساں ہے
مری عقل کو تاہ میں کیا بتاؤں
محمدؐ کا رتبہ خدا جانتا ہے
مکینِ لامکاں کہیے، امام الانبیا کہیے
خدا کے بعد انھی کا ہے مقام و مرتبہ کہیے
مدحتِ رسول بلاشبہ آسان نہیں۔ ذرا سا غلوقابَ قوسین اوا دنیٰ کی حدوں کو توڑ کر الوہیت کے دائرے میں ڈال سکتا ہے اور ذراسی تنقیص ایمان و آخرت کی تباہی کی وجہ بن سکتی ہے۔ آیتِ قرآنی لاترفعوااصواتکم فوقَ صوتِ النبی کا شانِ نزول ہمارے پیشِ نظر ہے۔ حضرت شرف الدین ابو عبداللہ محمد بن زید المعروف بہ امام بو صیری نے نعت گو شعرا کے لیے ایک نہایت پیارا نسخہ اپنے ایک شعر میں پیش کیا ہے:
دَعْ مَا ادَّعَتْہ‘ النَّصاریٰ فِی نَبِیّھِمْ
وَاحْکُمْ بِمَا شِئْتَ مَدْحاً فِیْہِ وَحْتَکِمْ
یعنی اپنے رسولؐ کی تعریف کرتے ہوئے صرف وہ بات چھوڑ دو جس کا دعویٰ نصرانیوں نے اپنے نبی کے بارے میں کیا ہے۔ اس کے بعد جو تمھارا جی چاہے حضور کی مدح میں کہو اور جو حکم چاہو لگاتے جاؤ۔ ’’بعد از خدا بزرگ توئی قصّہ مختصر ‘‘ اسی تفصیل کا اجمال ہے اور ولیؔ کا مصرع ’’خدا کے بعد انھی کا ہے مقام و مرتبہ کہیے‘‘ بہ زبانِ اردو اس اجمال کی تصدیق۔
ولیؔ کی نعتوں کے موضوعات پر غور کریں تو وسیع تناظر میں ان کی دو قسمیں ہمارے سامنے آتی ہیں۔ ایک قسم وہ جس میں ولیؔ نے اپنے داخلی جذبات و کیفیات کو بارگاہِ رسالت مآبؐ میں پیش کیا ہے اور دوسری قسم کا تعلق حیاتِ رسولؐ اور سیرت و شمائل کی پیش کش سے ہے۔ داخلی جذبات سے متعلق اشعار میں آرزو، استغاثہ، اظہارِ عشق و محبت اور مدینے سے جغرافیائی دوری کے احساسات جیسے موضوعات شامل ہیں :
سنا ہے بے کسوں کو وہ کلیجے سے لگاتے ہیں
انھی سے التجا کیجیے، انھی سے مدعا کہیے
غم زندگی جب دکھاتا ہے تیور
نظر سوئے خیرالوریٰ دیکھتی ہے
چھپا لیجیے سرکار دامن میں اپنے
میں عاصی ہوں احساسِ شرمندگی ہے
ہوئی جب سے آقا کی چشمِ عنایت
مقدر بھی مجھ پر بہت مہرباں ہے
ان اشعار میں بنیادی موضوع آرزو اور استغاثہ ہے جہاں عقیدت کے ساتھ عقیدے کا بھی خوبصورت پیرایے میں اظہار ہوا ہے۔ پہلے شعر کے مصرعِ اولیٰ میں رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک خاص عادتِ شریفہ یعنی بے کسوں او مجبوروں کے ساتھ شفقت و محبت کا ذکر کرتے ہوئے غم و اندوہ میں ڈوبی دنیا کو استعانت کے لیے بارگاہِ رسولؐ کا پتا بتا یا گیا ہے تو دوسرے شعر میں غم ہائے حیات کی یورش کے مداو ا کے لیے خود شاعر کی نگاہ اس ذاتِ رحمت شعار پر ٹِک جاتی ہے جو غم گساری کا سر چشمہ ہے۔ تیسرے شعر میں شاعر اس اعتراف کے ساتھ دامنِ سرکارؐ میں پناہ کا طالب ہے کہ میرے اعمال اگرچہ اس لائق نہیں ہیں کہ مجھ پر عنایت کی جائے لیکن آپ کی رحمت بے پایاں اور بے کراں ہے۔ چوتھے شعر میں عنایاتِ رسولؐ کے نتیجے میں بخت آوری اور خوش نصیبی کا مضمون نہایت خوبصورتی سے منظوم ہوا ہے۔ عشقِ رسولؐ، عنایاتِ رسولؐ اور نسبتِ رسولؐ کی فیض سامانیوں کا ذکر ولیؔ کی نعتوں میں بار بار اور الگ الگ انداز میں ہوا ہے:
سبب جا کے اس کا ہوا اب عیاں ہے
کہ مہکا ہوا کیوں مرا آشیاں ہے
نبیؐ راضی ہوئے جس سے، خدا راضی ہوا اس سے
رضائے سرورِ دیں کو رضائے کبریا کہیے
مرے خانۂ دل میں جو روشنی ہے
یقیناً یہ فیضانِ حبِّ نبی ہے
آپ کی جس کو نسبت ملی
تھا وہ کیا اور کیا ہو گیا
جب دیا آپؐ کا واسطہ
میں نے جو بھی کہا ہو گیا
عشقِ رسولؐ صاحبِ ایمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ اس کے بغیر خانۂ ہستی کے سارے طاق سیاہ ہیں۔ دماغ، دل، نگاہ سب ویرانے ہیں، کھنڈر ہیں، سُنسان ہیں۔ ولیؔ خوش نصیب شاعر ہیں کہ ان کا سینہ عشقِ رسولؐ کا مدینہ ہے۔ انھیں اس کا عرفان ہے کہ اس دولت کے بغیر دل کی وفا شعاری اور محبت شناسی کا تصور، فریب ہے۔ دل کو دل کے اوصاف سے متصف ہونے کے لیے لازم ہے کہ یہ عشقِ نبیؐ کے آداب سے مزین ہو۔ حبِّ نبیؐ کے بغیر دل کے گھر میں اجالا ہو جائے یہ ممکن نہیں۔ نبیؐ کی محبت حاصلِ زندگی ہے، ان کی یاد ہی طاقِ دل کا چراغ ہے۔ ان کا تصور ہی ذہن و دل کے خرابے کو منور کرتا ہے، آباد رکھتا ہے۔ تصور کا یہ حلقہ کبھی     یادِ رسولؐ، کبھی نقشِ کفِ پائے رسولؐ اور کبھی کوچۂ رسولؐ کے اردگرد طواف کرتا ہے:
اگر عشقِ محمدؐسے یہ دل معمور ہو جائے
تو اس کو با وفا کہیے، محبت آشنا کہیے
دل وفا آشنا ہو گیا
عاشقِ مصطفیؐ ہو گیا
مرے خانۂ دل میں جو روشنی ہے
یقیناً یہ فیضانِ حبِّ نبیؐ ہے
نبیِ مکرّمؐ ہیں نورِ مجسّم
کرو یاد اُن کو بہت تیرگی ہے
ہے تصور میں یہ کس کا نقشِ پا
ذہن سے دل تک اجالا ہو گیا
ابھی ذکرِ فردوس رہنے دے واعظ
تصور میں اس دم نبیؐ کی گلی ہے
عشق کی معراج دیدار ہے۔ یہی عاشق کی عید ہے۔ ہجر اسے تڑ پاتا ہے،  بے چین رکھتا ہے۔ حضرت آسیؔ غازی پوری نے کہا تھا:
آج پھولے نہ سمائیں گے کفن میں آسیؔ
آج کی رات ہے اُس گُل سے ملاقات کی رات
چوں کہ قبر میں دیدارِ مصطفیؐ، وعدۂ خداوندی ہے اس لیے عاشقِ رسولؐ کے لیے     یومِ مرگ، اصلاً یومِ عید ہے۔ ہر عاشقِ رسولؐ کی یہ تمنا ہوتی ہے کہ خواب میں ہی سہی جلوۂ رسولؐ نصیب ہو جائے، عشق کی معراج ہو جائے۔ اس بار گاہِ نورانی کی دید ہو جائے جہاں سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرما ہیں۔ اس شہر اور اُن گلیوں کی خاک نصیب ہو جائے جنھیں رسولؐ کے قدموں کی نسبت میسّر ہے۔ ظاہر ہے ان آرزوؤں میں عاشق تڑپتا ہے، مچلتا ہے، بلکتا ہے، کبھی ہجر کی کیفیات بیان کرتا ہے، کبھی یہ سوچ کر خوش ہوتا ہے کہ خواب حقیقت ہوں گے تو کیسی سعادت کی گھڑی ہو گی۔ ان داخلی کیفیات و واردات کا شعری اظہار تمام نعت گو شعرا کے یہاں موجود ہے۔ ولیؔ نے اگرچہ چند ہی نعتیں کہی ہیں لیکن اس قبیل کے اشعار ان کے باطن کا پتا دیتے ہیں :
اسے بھی مشرف بہ دیدار کیجیے
بہت مضطرب آپ کا یہ ولیؔ ہے
جو حاصل ہو آقا کے در کی گدائی
تو سمجھوں دو عالم کی دولت ملی ہے
فرشتے جب کہیں گے قبر میں ’یہ کون ہیں بولو‘
صدا یہ دل سے آئے اے ولیؔ صلِّ علیٰ کہیے
گزشتہ سطورمیں میں نے ولیؔ کی نعتوں کی موضوعاتی تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے دو حصّوں میں منقسم ہونے کی بات کی تھی۔ داخلی جذبات و احساسات سے متعلق اشعار پر گفتگو کے بعد آئیے ایک نگاہ حیاتِ رسولؐ اور سیرت و شمائل کے موضوعات سے متعلق اشعار پر ڈالتے چلیں۔ حیاتِ رسولؐ اور سیرت و شمائل کے حوالے سے ولیؔ کے یہاں عظمتِ رسولؐ، معجزاتِ رسولؐ او ر اوصافِ رسولؐ وغیرہ سے متعلق اشعار موجود ہیں :
محمدؐ کی منزل سرِلامکاں ہے
محمدؐ کی مٹھی میں سارا جہاں ہے
نبیؐ کا تصرّف ہے دونوں جہاں پر
یہاں سروری ہے، وہاں سروری ہے
لوائے محمدؐ کی عظمت نہ پوچھو
پریشان حالوں کا یہ سائباں ہے
عظمتِ رسولؐ کے حوالے سے یہا ں نہ صرف واقعۂ معراج کا ذکر کرتے ہوئے شاعر نے دنیا و آخرت پر ان کے تصرفات کو ظاہر کیا ہے بلکہ میدانِ حشر میں لوائے محمدی کی عظمت کے بیان سے ’’یہاں سروری ہے وہاں سروری ہے‘‘ کی دلیل بھی فراہم کی ہے۔ دنیا کی شہنشاہی یہ ہے کہ شاہانِ زمانہ ان کی غلامی سے بھی آگے ان کے غلاموں کی غلامی پر بھی ناز کریں اور ’’وہاں سروری‘‘ ہے کی تفصیل یہ ہے کہ رسولؐ مالکِ حوضِ کوثر بھی ہیں اور شافعِ محشر بھی۔
معجزاتِ رسولؐ کا تعلق بھی بلا واسطہ طور پر عظمتِ رسولؐ سے ہی قائم ہوتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے تمام پیغمبروں کو کچھ نہ کچھ معجزے عطا کیے لیکن نبیِ آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم میں وہ تمام معجزات مجتمع تھے۔ ’’آنچہ خوبان ہمہ دارندتو تنہا داری‘‘ کا مضمون اسی کا اشارہ ہے۔
ولی اللہ ولیؔ کی نعتوں میں بھی معجزاتِ رسولؐ سے متعلق اشعار نہایت سلیقے سے پیش ہوئے ہیں۔ معجزات کو شعر میں پیش کرتے ہوئے بسا اوقات صداقت کا دامن شعرا کے ہاتھوں سے جاتا رہتا ہے لیکن ولیؔ کے یہاں یہ بہ حسن و خوبی نظم ہوئے ہیں :
قمر دونیم ہوتا ہے، پلٹ آتا ہے سورج بھی
نبیؐ کے ہر اشارے کو یقیناً معجزہ کہیے
عمر ہی کو معلوم ہے یہ حقیقت
کہ کیسی نظر اُن پہ ڈالی گئی ہے
مسیحائی پر اُن کی قربان جاؤں
کہ جن کا لعابِ دہن بھی دوا ہے
کرے نقشِ پا ثبت دل پر
یہ سب کا مقدر نہیں ہے
اُن کا ہونا ہی اِک معجزہ ہے ولیؔ
اس کے بعد اور کیا معجزہ دیکھیے
ان اشعار میں مصطفیؐ  کے اشارے پر نظامِ شمسی کا موقوف ہونا، انگشتِ مصطفیؐ کے تصرفات کا معجزہ ہے۔ حضرت عمر پر نظر پڑتے ہی اُن کے دل کی دنیا کا بدل جانا، نگاہ رسولؐ کی تاثیر کا معجزہ ہے۔ لعابِ پاک سے مریض کا شفا یاب ہونا، زبان و دہن کا معجزہ ہے۔ پائے نبیؐ کے پڑتے ہی سنگ کا موم صفت ہو جانا، قدمِ رسولؐ کا معجزہ ہے۔ گویا انگشت، نگاہ، لعاب اور قدمِ مبارک سے معجزے کا ظہور یہ مزاج دیتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سرتاپا معجزہ ہیں۔ پیش کردہ آخری شعر میں ولیؔ نے اسی مضمون کو باندھنے کی کوشش ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہر نبی کے معجزے کا تعلق ان کے جسمِ مبارک کے کسی ایک عضو سے تھا لیکن پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ایک عضوِ مبارک سے معجزے کا ظہور ہوا ہے۔
ولی اللہ ولیؔ کی غزلیہ شاعری عصرِ حاضر کی دنیا اور اس دنیا میں زندگی کرنے والے انسانوں کے مسائل کی تشریح و تعبیر سے وجود میں آتی ہے، جہاں مسئلۂ تلاشِ ذات، بیزاری و بے بسی، برگشتگی و برہمی، معاشی عدمِ توازن، سیاسی جبرو استحصال اور ٹوٹتی پھوٹتی قدروں کے نتیجے میں زندگی کے تضادات و کشمکش جیسے مسائل شاعری کا حصہ بنے ہیں۔ میں ابتدائی سطور میں عرض کر چکا ہوں کہ ولیؔ کے یہاں کسی منظم اور منصوبہ بند شاعری کا تصور نہیں بلکہ عنفوانِ شباب سے ڈھلتی ہوئی عمر تک ایک حساس انسان جن تجربات و مشاہدات سے دو چار ہوتا ہے اور اس کے دل میں جو جذبات و احساسات جنم لیتے ہیں، انھیں بغیر تصنع کے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس عمل میں ولیؔ صرف اپنی ذات کے جامِ جہاں نما میں کائنات کی تصویر یں نہیں دیکھتے بلکہ گردشِ ایام کی روداد میں اپنی ذات کے نقوش بھی تلاش کرتے ہیں اور اسی مقام پر وہ اس کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ عرفانِ ذات کے بغیر عرفانِ کائنات ممکن نہیں :
دیکھ کر مجھ کو ہنستی ہے دنیا ولیؔ
جیسے پاگل ہنسے آئینہ دیکھ کر
مخاطب ہونے لگتی ہے خود اپنی زندگی مجھ سے
ولیؔ جب بھی میں شرحِ گردشِ ایام لکھتا ہوں
ساری دنیا کی اس کو خبر ہو گئی
اپنی ہستی سے جو باخبر ہو گیا
مذکورہ پہلے شعر میں ذات کی مناسبت سے آئینہ اور دنیا کی مناسبت سے پاگل کے استعمال سے مضمون کی پیش کش کا سلیقہ سامنے آتا ہے۔ صنعتِ اشتقاق اور صنعتِ تکرار کے علاوہ ’’دیکھ کر‘‘ سے شعر کا آغاز و اختتام ہونے سے صنعتِ ردِّ عجز علی الصدر کی خوبی بھی پیدا ہو گئی ہے۔ دوسرے شعر میں ذات کے حوالے سے کائنات نہیں بلکہ کائنات کے حوالے سے ذات زیرِ غور آئی ہے۔ تیسرے شعر میں تفہیمِ کائنات کو تفہیمِ ذات پر معلّق کرنے سے جہاں صنعتِ تعلیق کا استعمال سامنے آتا ہے وہیں خبر اور با خبر سے تجنیس و تکرار کی صورت بھی سامنے آتی ہے۔
ولیؔ نے اپنی شاعری کے اسباب و مقاصد اور شعری رویوں سے متعلق جا بجا اشارے کیے ہیں۔ کہیں موہوم اور کہیں واضح۔ اس قبیل کے اشعار سے شاعر او راس کے شاعرانہ منصب پر بھی روشنی پڑتی ہے۔ ان کی شاعری پر مزید گفتگو سے قبل یہ چند شعر ملاحظہ کریں :
ولیؔ شاعری کیا ہے اپنی
یہ بس اپنے دل کی صدا ہے
روشنی جن سے ملے دل کو ولیؔ
ایسے شعروں کو گہر کہتے ہیں لوگ
یہ کہتی ہے زمانے سے مرے اشعار کی خوشبو
روایت ہے مری غزلوں میں پھولوں کے گھرانے کی
آپ کیجیے فکر اس محشر کی لیکن میں ولیؔ
جو بپا ہے آج اس محشر پہ کہتا ہوں غزل
کب تلک الجھی رہے گی زلفِ جاناں میں غزل
دوستو! کچھ آج کے حالات کی باتیں کرو
ایسی اور بھی متعدد مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں جو ولیؔ کی شاعری کو سمجھنے میں معاون ہیں۔ ان اشعار سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ شاعر کے نزدیک شعری مقاصد و مناصب کیا ہیں۔ شاعری صدائے دل بھی ہے اور ایسا گہر بھی جس کی تابانی سے دل کی انجمن روشن ہو۔ شاعری سے خوشبو کا کام بھی لیا جا سکتا ہے اور اپنے عہدو ماحول کی حشر سامانیوں کے ذکر کے ساتھ ایسے امکانات بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں جن سے عصری کربناکیوں سے نجات کی راہ ہموار ہوسکے۔
عہد اور ماحول کے حالات کی ترجمانی خواہ مثبت ہو یا منفی، شاعر کی عصری آگہی اور سماجی انسلا کات کو روشن کرتی ہے۔ ولیؔ کی شاعری میں ایسے معاملات و مسائل گھر سے شروع ہوکر شہر، ملک اور دنیا تک بس پھیلتے ہی چلے جاتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ سارا عمل بوجھل فکری فضا میں تکمیل کے منازل طے نہیں کرتا بلکہ فطری اندازو رجحان کار فرما رہتا ہے:
بھوکے بچّوں کو سُلانے کے لیے
ماں نے پتھر کو پکایا دیر تک
ایسا ہو گا‘ ویساہو گا‘ کیسا ہو گا چاند
بھوک کے ماروں کو روٹی سا لگتا ہو گا چاند
جس طرف دیکھو قیامت کا سماں ہے
کچھ نہیں باقی فقط آہ و فغاں ہے
کلیاں لہو لہو ہیں چمن داغدار ہے
ہر سمت شورِ ماتمِ قتلِ بہار ہے
جس کی پیشانی سے صبحیں پھوٹتی تھیں
وہ مرا ہندوستاں ڈھونڈو کہاں ہے
امن کی فاختہ بتائے گی
فتنۂ عقل و آگہی کیا ہے
ان اشعار میں حقیقت کے وہ نقوش ہیں، جن کی موجود گی ہر ذی حس انسان کے چہرے کی لکیروں میں محسوس کی جا سکتی ہے۔ ولیؔ ان کڑوی سچّائیوں کو صرف دیکھتے ہی نہیں بلکہ انھیں اپنے احساس کا حصہ بنا کر شعر کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔ زمانے کی ناہمواری، انسانوں کی کربناکی، رشتوں کی پامالی اور ان سب کے نتیجے میں نفسیاتی الجھن، ذہنی کشمکش اور وجود کی لایعنیت سے شاعر کبھی بے بس نظر آتا ہے اور کبھی مایوسی میں گرفتار ہوتا ہے:
دردِ لا دوا ہوں میں
آہِ نارسا ہوں میں
مرا حال جب مجھ سے پوچھا گیا
زباں چپ رہی آنکھ تر ہو گئی
آپ کی نظروں میں شاید اس لیے اچھا ہوں میں
دیکھتا سنتا ہوں سب کچھ پھر بھی چپ رہتا ہوں میں
اُس کے بارے میں سنتا تھا کیا کیا ولیؔ
اُس کو دیکھا تو سب آئینہ ہو گیا
کوئی اپنے واسطے محشر اٹھا کر لے گیا
یعنی میرے خواب کا منظر اٹھا کر لے گیا
لیکن ان نامساعد حالات سے پیدا شدہ بے بسی و مایوسی فتح آشنا نہیں ہوتی۔ شاعر کے دل میں کہیں نہ کہیں صبحِ روشن اور حالات کی ساز گاری کا چراغ ٹمٹما رہا ہے۔ وہ اس چراغ کے لیے کبھی مذہب سے روغن مستعار لیتا ہے، کبھی اپنے دیکھنے کے زاویے بدلتا ہے، کبھی حوصلے کا دامن پکڑتا ہے اور کبھی تعبیر کی پروا کیے بغیر خواب بنتے رہنے پر خود کو آمادہ کرتا ہے۔ رحمتِ خداوندی کی بیکرانی پر مکمل یقین، حسنِ اشیا کا حسنِ نظر پر انحصار، پائے تمنا کے حوصلوں کے آگے دشوار گزار راہوں کی بے بسی اور خواب کے شرمندۂ تعبیر ہونے کی امیدیں ان شعروں میں ملاحظہ کریں :
کفر ہے مایوس ہونا رحمتوں سے
اے ولیؔ اس کا کرم تو بیکراں ہے
نظر میں اگر حسن ہے تو
ہر اک شے یہاں خوش نما ہے
مجھے کیا روک پائے گی بھلارستے کی دشواری
مرے پائے تمنّا کو ٹھہر جانا نہیں آتا
فکر کیجیے نہ تعبیر کی
خواب بنتے رہا کیجیے
ولیؔ چونکہ بنیادی طور پر فارسی زبان و ادب کے طالب علم رہے ہیں اس لیے زبان و بیان اور فکرو موضوعات میں فارسی شاعری کی روایات بھی اپنی جھلکیاں دکھا جاتی ہیں۔ مرزا عبدالقادر بیدلؔ عظیم آبادی کو اہلِ ایران ’’شاعرِ آئینہ ہا‘‘ یعنی آئینوں کا شاعر اس لیے کہہ کر یاد کرتے ہیں کہ ان کی شاعری میں آئینے کی مختلف جہتیں بار بار مذکور ہوئی ہیں۔ ولیؔ کے یہاں بھی آئینہ کئی زاویوں سے اپنے عکس بکھیر تا ہے۔ آئینے سے متعلق کچھ اشعار دیگر حوالوں سے زیرِ بحث آ چکے ہیں۔ چند شعر اور:
آئینے کے رو برو حیران ہوں
جانے کس کا گم شدہ چہرہ ہوں میں
کیوں وہ میرے سامنے آنے سے ڈرتا ہے ولیؔ
خامشی فطرت ہے میری ایک آئینہ ہوں میں
جیسا دِکھتا ہے ویسا نہیں ہے ولیؔ
پھر بھی ہے آئینہ دیکھیے تو ذرا
کون اب بتائے گا جھوٹ کیا ہے سچ ہے کیا
کھوگیا ہے آئینہ خود حسین چہروں میں
میں ولیؔ سمجھتا ہوں راز یہ مگر چُپ ہوں
کیوں وہ پھول سا چہرہ آئینے سے ڈرتا ہے
ان اشعار میں آئینے کی مختلف جداگانہ معنویتیں پیش کی گئی ہیں۔ کہیں انسانی بے چہرگی کے عرفان کا ذریعہ بنتا ہوا آئینہ حیرانی کا سبب ہے تو کہیں انسان آئینے کا سامنا کرنے سے خوف زدہ ہے کہ اس کے وجود کی قباحتیں اور کریہہ پہلو اسے خود سے اور بھی متنفر نہ کر دیں۔ تیسرے شعر میں سماج کے ان افراد کو بھی آئینے کے توسط سے سامنے لایا گیا ہے جن کے ظاہر و باطن یکساں نہیں ہیں۔ یہاں شاعر نے خود اپنی ذات کو ہدفِ طنز بناتے ہوئے نہ صرف سماج کو فریب میں مبتلا کرنے والے انسانوں کو آئینہ کیا ہے بلکہ اِس رویے کو خود انسان کی فریب خوردگی سے تعبیر کیا ہے۔ آخری شعر میں پھول جیسے چہروں کے پسِ پردہ سنگ صفت وجود رکھنے والے افراد جو سماج میں مرکزِ کشش بنے ہوئے ہیں ان کی دوروئی کو شاعر نے نہایت خوبصورتی سے پیش کیا ہے۔
ولی اللہ ولیؔ کے یہاں ’’ماں ‘‘کے موضوع پر بھی جذبات و احساسات کی الگ الگ جہتیں شعری شکل لیتی ہیں۔ ظاہر ہے یہ وہ موضوع ہے جس کی گرفت میں صرف شاعر ہی نہیں بلکہ دنیا کا ہر فرد کبھی نہ کبھی ضرور آتا ہے۔ ولیؔ اپنے احساسات کا اظہار کبھی لفظ ’’ماں ‘‘ کے استعمال کے ساتھ کرتے ہیں اور کبھی ماں تصور میں ہوتی ہے اور فکر شعر کے پیکر میں ڈھل جاتی ہے:
دردِ دل حد سے ہونے لگے جب سوا
ذہن میں اس مسیحا کو لے آئیے
سر بلندی کیوں نہ ہو مجھ کو عطا
اپنے سر ماں کی دعا رکھتا ہوں میں
جس کے دل پہ برسے گا، ماں کے پیار کا بادل
پھول بن کے مہکے گا، ایک دن فضاؤں میں
ولیؔ میں ہر اک غم سے آزاد ہوں
مرے ساتھ ہے میرے ماں کی دعا
ماں سراپا کرم ہے، سراپا عطا
اُس کا کوئی بدل ہو تو بتلائیے
ادا اس کی رحمت ادا ہے
یقیناً یہ ماں کی دعا ہے
ماں کے چہرے پر نظر جس دم پڑی
دل کا سارا بوجھ ہلکا ہو گیا
ان اشعار میں ماں کا وجود فیض رسانی کا ایسا منبع ہے جو نزدیک و دور ہر حالت میں شفقتوں اور محبتوں کا چشمہ جاری رکھتا ہے۔ شاعر نے ماں کے تصور کو بھی دافعِ آفات قرار دیا ہے۔ مصائب و آلام میں ماں کی دعا نہ صرف سایۂ رحمت کا کام کرتی ہے بلکہ سر بلندی کی راہ بھی ہموار کرتی ہے۔ ماں کے پیار کے بادل میں قوتِ نمو کی ایسی کثرت ہے کہ بچے کے وجود پر جب برستا ہے تو ایسے چمن زار میں تبدیل کر دیتا ہے کہ اس کی خوشبو سے اطراف و جوانب معطر ہو جاتے ہیں۔ ماں کرم کا ایسا مجسمہ ہے جس کا بدل ممکن نہیں۔ ماں کی دعا میں اتنی طاقت ہے کہ اغیار بھی رحمت ادائی پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ ماں کے قدموں میں جنت ہے اور ماں کے دیدارسے یہ دنیا جنت نما ہو جاتی ہے۔
ماں کی مناسبت سے ولیؔ کے یہاں ایسے اشعار بھی ہیں جو اس نعمتِ عظمیٰ سے محرومی کے احساسات کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کیفیت میں شاعر بادل کے ٹکڑوں کو دیکھتا ضرور ہے لیکن ان میں اپنا کوئی حصہ محسوس نہیں کرتا۔ وہ یہ مشورہ بھی دیتا ہے کہ جب ماں کا سایہ سر پر نہ ہو تو لازم ہے کہ ہر قدم سنبھل کر رکھا جائے کہیں ایسانہ ہو کہ وقت اور حالات کی دھوپ زندگی کو جھُلسا دے۔ ھَل جَزاء ا لاِحْسَانَ اِلَّاالا حسانَ کی خاموش تائید کرتے ہوئے عرض گزار بھی ہوتا ہے کہ ایسی محرومیوں میں صبر و شکیبائی کا یہی ایک راستہ ہے کہ اللہ سے ان کے حق میں دعا کی جائے:
سر پہ جب سے ماں ترا آنچل نہیں
کوئی بھی بادل مرا بادل نہیں
آپ کے سر پہ جب ماں کا سایہ نہیں
ہر قدم پھر سنبھل کر چلا کیجیے
ساتھ جن کا نہیں یاد آئیں وہ جب
اُن کے حق میں خدا سے دعا کیجیے
حا صلِ گفتگو کے بہ طور ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ولیؔ کی شاعری عمیق نکتے اور دقیق فسلفے سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ احساسات و جذبات اورمسائل و مشاہدات کے پُر خلوص بیان سے عبارت ہے۔ از دل خیز د بردل ریزد کی مصداق اس شاعری میں سادگی بھی ہے اور پُر کاری بھی۔ یہی سبب ہے کہ چھوٹی چھوٹی بحروں میں ایسے اشعار دل کو چھو جاتے ہیں جن میں سہلِ ممتنع سے موسوم ہونے کی صلاحیت اور خوبی موجود ہے:
یہ دنیا فقط دیکھنے میں نئی ہے
وہی بات ہو گی جو ہوتی رہی ہے
مرا حال جب مجھ سے پوچھا گیا
زباں چپ رہی آنکھ تر ہو گئی
محبت کو عیاں کرنا
محبت کی اہانت ہے
نازنیں، نازنیں گلبدن کے لیے
شبنمی، شبنمی پیرہن چاہیے
ان اشعار میں ازلی حقائق کی پیش کش بھی ہے، کربِ ذات کی تصویر یں بھی ہیں، مشاہدے بھی ہیں اور غنائیت بھی۔ شاعر کا کمال یہ ہے کہ ان تمام اوصاف کو نہایت سہل، رواں اور دل پذیر انداز میں شاعری بنا دیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ  صَرف و نحو کی پابندی اظہارِ خیال کے ڈھانچے کو نثری پیکر عطا کرتی ہے، جب کہ  صَرف و عروض کی پابندی سے وہی اظہارِ خیال شعر کے پیکر میں ڈھل جاتا ہے۔ گویا قواعدی اعتبار سے صَرف نثر اور شعر کی مشترک خصوصیت ہے اور نحو یا عروض کی پابندی سے ہی ہم یہ فیصلہ کر پاتے ہیں کہ اظہارِ خیال میں شعری وسیلہ اپنایا گیا ہے یا نثری۔ البتہ اس وسیلے میں اگر صَرف کے ساتھ عروضی اور نحوی دونوں خصوصیات مجتمع ہو جائیں تو ہم یہ رائے قائم کرتے ہیں کہ اس شعر کی نثر نہیں بنائی جا سکتی اور یہی خصوصیت کسی شعر کو سہلِ ممتنع کے وصف سے متصف کرتی ہے۔ ولی اللہ ولیؔ کے یہاں ایسے درجنوں اشعار ہیں جنھیں سہلِ ممتنع کا نمونہ کہا جا سکتا ہے۔
٭٭٭