شاعرِ جادو بیاں تھے ڈاکٹر دھرمیندرناتھہ :یادِ رفتگاں : بیاد ڈ اکٹر دھرمیندرا ناتھ : احمد علی برقی اعظمی



یادِ رفتگاں : بیاد ڈ اکٹر دھرمیندرا ناتھ

احمد علی برقی اعظمی
شاعرِ جادو بیاں تھے ڈاکٹر دھرمیندرناتھہ
گنگا جمنی ہند کی تھے جو ثقافت کے امین
نعت گو شعرا پہ ہے تالیف ان کی شاہکار
دے جزائے خیر ان کو اس کی رب العالمین
ان کو اردو شاعری پر بھی تھا حاصل اک عبور
مرجعِ اہلِ نظر ہیں ان کی غزلیں بہترین
ان کی منظومات بھی ہیں فکر و فن کا شاہکار
بزم میں گرویدہ تھے غزلوں کے ان کی سامعین
شہرِ دہلی کی تھے ادبی محفلوں کی جان وہ
کرتے تھے ہموار جو فکری تناظر کی زمین
ریختہ پر بھی ہے اک محفوظ ان کا ویڈیو
جس سے ہونگے مدتوں محظوظ ان کے ناظرین
زیب تاریخ ادب ہوگا ہمیشہ ان کا نام
ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں ان کے برقی شایقین



شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں