ماہنامہ ملی اتحاد کے ماہ نومبر ۲۰۱۸کا منظوم ادبی گوشہ بعنوان سخنور بنام احمد علی برقی اعظمی : بشکریہ ملی اتحاد

  


اردو صحافت کے اُ فق پرروشنی کی ایک معتبر کرن ماہنامہ ملی اتحادکی افادیت پر منظوم تاثرات
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
ترجمانِ کوچہ و بازار ملی اتحاد
کررہا ہے قوم کو بیدار ملی اتحاد
عہدِ نو میں ہے ضرورت وقت کی اپنے لیے
تیرگی میں مطلعِ انوار ملی اتحاد
خوابِ غفلت سے جگانا اس کا نصب العین ہے
دے رہا ہے مُستند اخبار ملی اتحاد
جن کا کوئی بھی نہیں عہدِ رواں میں خیر خواہ
ان کا ہے ہمدرد اور غمخوار ملی اتحاد
ہے یہ ماہانہ رسالہ ترجمانِ روحِ عصر
ملک و ملت کا ہے خدمتگار ملی اتحاد
گنگا جمنی ہند کی قدروں کا ہے یہ پاسباں
بانٹتا ہے جو سبھی کو پیار ملی اتحاد
اس سے بسمل عارفی کا ہے عیاں ذوق سلیم
ہے صحافت کا حسیں معیار ملی اتحاد
ادبی گوشے میں ہے اس کے ندرتِ فکرو نظر
راہ جس کی کرتا ہے ہموار ملی اتحاد

آج جن حالات سے دوچار ہیں اہلِ وطن
اُن کا برقیؔ کرتا ہے اظہار ملی اتحاد

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں