ارتباط ھند و ایران زندہ باد

ارتباط ھند و ایران زندہ باد
از
دکتر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، دھلی نو، ھند

مر کز امید ایران زندہ با
رھبر نھضت گرایان زندہ باد
دوستدار اسوہ حضرت علی
ناشر احکام قرآن زندہ باد
پاسدار طبقہ مستضعفین
چارہ ساز بینوایان زندہ باد
شاہ ایران را ز ایران راندید
خد متی کردید شایان زندہ باد
دام پر تزویر امریکا شکست
یافت استقلال ایران زندہ باد
غرب زدگی کاملا ازبین رفت
شمع ایمان شد فروزان زندہ باد
خواستار است از خدا احمد علی
ارتباط ھند و ایران زندہ باد
بیاد علامہ شبلی نعمانی
از
دکتر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، دھلی نو

نام شبلی در صف نام آوران
کار شبلی مرجع دانشوران
سبک او در نقد شعر فارسی
در روانی ھمچو بحر بیکران
بر سپھر فارسی شعر العجم
می درخشد ھمچو ماہ ضو فشان
ذکر او پیداست در شعر بھار
ھست او در وصف او رطب اللسان
شاھکار اوست در شعر و ادب
منبع دانش در اقصای جھان
می سراید نغمہ ھای دلپذیر
عندلیب گلشن ھند وستان
نخلبند گلشن مھر و وفا
فخر دوران، نکتہ سنج و نکتہ دان
شبلی کالج مظھر فیضان اوست
شبلی منزل ھست گنج شایگان
می کنند از یادگارش کسب فیض
دوست داران معارف در جھان
نام او احمد علی باشد مدام
در جھان علم و دانش جاودان

عالیجناب اے پی جے عبد الکلام

عالیجناب اے پی جے عبد الکلام کو انکی علمی خد مات کے
اعتراف میں رائل سوسائٹی آف لندن کی جانب سے شاہ چارلس دوم میڈل ملنے پر منظوم تا ثرات
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، ذاکر نگر، نئی دھلی

نازش ھند وستاں ھیں اے پی جےعبد الکلام
باعث عز و شرف ھےجن کا تزک و احتشام
اپنے طرز کار سے ھیں سب میں وہ ھر دلعزیز
ان کا ابناۓ وطن کرتے ھیں بیحد احترام
ھے نھایت معتبر لندن کی شاھی انجمن
منتخب جس نے کیا سارے جھاں میں ان کا نام
انکے علمی کارنامے آج ھیں تاریخ ساز
ان کی عظمت کا نشاں ھے بین الاقوامی انعام
شاہ اکیھیتو ھوئے تھے پھلے اس سے سرفراز
دوسرے وہ شخص ھیں جن کو ملا ھے یہ انعام
ان کے علم و فضل کا سپ کر رھے ھیں اعتراف
ان کے ذریں کارناموں کا صلہ ھے یہ انعام
مرد میزائل بھی ھیں وہ اور صدر مملکت
اشھب سائنس کی ھے جن کے ھاتھوں میں لگام
ان کا ھے یہ ٹارگٹ آیندہ تیرہ سال میں
ھند کا ھوگا ترقی یافتہ ملکوں میں نام
چاھتے ھیں اس لئے وہ ٹکنالوجی کا فروغ
تاکہ ھو فکر و عمل کا اس سے مستحکم نظام
ملک و ملت کی ترقی ان کا نصب العین ھے
ھرکسی پر جاری و ساری ھے انکا فیض عام
نونھالان وطن سے ان کو ھے بیحد لگاؤ
ان کی شفقت سے سپھی چھوٹے بڑے ھیں شادکام
کام سے ھیں اپنے وہ سارے جھاں میں سر بلند
عالمی تاریخ میں روشن رھے گا ان کا نام
خاکساری کا ھے پیکر ان کی عملی زندگی
پیش کرتا ھے انھیں احمد علی برقی سلام

فخردوراں اے پی جے عبد الکلام

فخردوراں اے پی جے عبد الکلام
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی

فخردوراں اے پی جے عبد الکلام
جن کا ھے سائنس میں اعلی مقام
کام سے ھیں اپنے وہ ھر دلعزیز
جس سے ھے سارے جھاں میں ان کا نام
ھیں ابوالآ باۓ میز ائل وھی
ھند کا ھے جس سے تزک و احتشام
ملک و ملت کی ترقی کے لئے
جاری و ساری ھے ان کا فیض عام
وقف کر دی زندگی سائنس پر
اس لئے ھیں لا یق صد احترام
ان کے زریں کار نامو ں کے سبب
زیب تاریخ جھا ں ھے ان کا نام
ھر کہ خد مت کرد او مخدوم شد
ذات پر ھے ان کی صادق یہ کلام
ان کا ھے تنھا یھی قومی مشن
جملہ ابنائےوطن ھوں نیک نام
اشھب دوراں کی انکے ھاتھ میں
علم و فضل و آگھی سے ھے لگام
کارگاہ زند گی میں اھل ھند
ھوں ھمیشہ سرخرو اور پیش گام
ھے نمونہ ان کی عملی زند گی
کیجئے اس کا تتبع صبح و شام
یہ شرف سائنس کا ھے جس سے وہ
ھند میں ھیں ملک و ملت کے امام
خاکساری کا ھے پیکران کی ذات
کرتا ھے احمد علی ان کو سلام

فخردوراں اے پی جے عبد الکلام

فخردوراں اے پی جے عبد الکلام
جن کا ھے سائنس میں اعلی مقام
کام سے ھیں اپنے وہ ھر دلعزیز
جس سے ھے سارے جھاں میں ان کا نام
ھیں ابو الآ باۓ میز ائل وھی
ھند کا ھے جس سے تزک و احتشام
ملک و ملت کی ترقی کے لئے
جاری و ساری ھے ان کا فیض عام
وقف کر دی زندگی سائنس پر
اس لئے ھیں لا یق صد احترام
ان کے زریں کار نامو ں کے سبب
زیب تاریخ جھا ں ھے ان کا نام
ھر کہ خد مت کرد او مخدوم شد
ذات پر ھے ان کی صادق یہ کلام
ان کا ھے تنھا یھی قومی مشن
جملہ ابنائےوطن ھوں نیک نام
اشھب دوراں کی انکے ھاتھ میں
علم و فضل و آگھی سے ھے لگام
کارگاہ زند گی میں اھل ھند
ھوں ھمیشہ سرخرو اور پیش گام
ھے نمونہ ان کی عملی زند گی
کیجئے اس کا تتبع صبح و شام
یہ شرف سائنس کا ھے جس سے وہ
ھند میں ھیں ملک و ملت کے امام
خاکساری کا ھے پیکران کی ذات
کرتا ھے احمد علی ان کو سلام

ھے وزون کی تہ حفاظت کا خول

ھے وزون کی تہ حفاظت کا خول
از
ڈ اکٹر احمد علی برقی اعظی ، ذاکر نگر، نئی دھلی

تباھی کی زد میں ھے اوزون ھول
نھیں آج اس پر کوئی کنٹر ول
زمیں پر ھے جب تک یہ سایہ فگن
مسلط نہ ھو گاکبھی ایرو سول
تمازت ھے سورج کی سوحان روح
ھے اوزون کی تہ حفاظت کا خول
توازن میں ھو تے ھی اس کے خلل
نہ قائم رھے گا کو ئی کنٹر و ل
یہ سطح زمیں پر ھے نقصا ن دہ
خلاء میں ھے لیکن اھم اس کا رول
اسی سے صحتمند ھے ھر بشر
صحت کا نھیں ھے کھیں کوئی مول
بنفشی شعاؤ ں کا فطر ی عمل
نہ ماحول میں دے کھںزھر گھو ل
نہ برھم ھو اس سے نظام حیا ت
سبھی کو ھے کر نا ادا اپنا رول
جو ھیں آج دنیا می بیدار مغز
فقط خد مت خلق ھے ان کا گول
صحت کا ھے احمد جھاں تک سوال
ھے اس ضمن میں نا روا تول مول

فخردوراں اے پی جے عبد الکلام

فخردوراں اے پی جے عبد الکلام
جن کا ھے سائنس میں اعلی مقام
کام سے ھیں اپنے وہ ھر دلعزیز
جس سے ھے سارے جھاں میں ان کا نام
ھیں ابو الآ باۓ میز ائل وھی
ھند کا ھے جس سے تزک و احتشام
ملک و ملت کی ترقی کے لئے
جاری و ساری ھے ان کا فیض عام
وقف کر دی زندگی سائنس پر
اس لئے ھیں لا یق صد احترام
ان کے زریں کار نامو ں کے سبب
زیب تاریخ جھا ں ھے ان کا نام
ھر کہ خد مت کرد او مخدوم شد
ذات پر ھے ان کی صادق یہ کلام
ان کا ھے تنھا یھی قومی مشن
جملہ ابنائےوطن ھوں نیک نام
اشھب دوراں کی انکے ھاتھ میں
علم و فضل و آگھی سے ھے لگام
کارگاہ زند گی میں اھل ھند
ھوں ھمیشہ سرخرو اور پیش گام
ھے نمونہ ان کی عملی زند گی
کیجئے اس کا تتبع صبح و شام
یہ شرف سائنس کا ھے جس سے وہ
ھند میں ھیں ملک و ملت کے امام
خاکساری کا ھے پیکران کی ذات
کرتا ھے احمد علی ان کو سلام

تازہ ترین تصنیف " عظمت کے نشاں " پر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کا منظوم تبصر

تازہ ترین تصنیف " عظمت کے نشاں " پر ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کا منظوم تبصرہ
الیاس اعظمی کی یہ عظمت کے ھیں نشاں
روشن ھیں اس کتاب میں جو مثل کھکشاں
طرز بیاں ے اس کا دل انگیز اور روا ں
جس طرح موجزن ھو کوئی بحر بیکراں
اھل نظر کے ذوق کی آئیینہ دار ھے
سب کے لئے ھے لذ ت کام و دھن یھاں

ارباب علم و فضل کا ھے اس میں تذکرہ
ھیں مھر و ماہ شعر و ادب اس میں ضوفشاں
حسن بیاں ھے اس سے مصنف کا آشکار
جو ھے سخن شناس، اد ب دوست ، نکتہ داں
گلھای رنگا رنگ کا گلد ستہ حسیں
مشاطہ سخن ھے برائے سخن وراں
ھر جا ھیں آ شکار تراکیب دلنشیں
اب دیکھئے ٹھر تی ھے جا کر نظر کھاں
دار المصنفین سے ھیں جو بھی منسلک
وہ لوگ ھیں روایت شبلی کے پاسباں
شبلی جھان شعر و اد ب میں وہ نام ھے
جسکے بغیر اد ھوری ھے ارد و کی داستاں
شبلی اکیڈ می کا جو ھےترجمان آج
یہ بات ماھنامہ " معارف " سے ھے عیاں
ھوتے رھیں گے اھل نظر اس سے فیضیاب
عرفان و آگھی کا یہ ھے گنج شا یگاں
یہ بھی انھیں کے نقش قد م پر ھیں گامزن
یہ قافلہ ھے جانب منزل رواں دواں
کر تا ھے پیش ھد یہ تبریک و تھنیت
احمد علی ھے اس کے محاسن کا قدرداں

منحصر ھے آج انٹرنیٹ پہ دنیا کا نظام

منحصر ھے آج انٹرنیٹ پہ دنیا کا نظام
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، ذاکر نگر، نئی دھلی

منحصر ھے آج انٹرنیٹ پہ دنیا کا نظام
اشھب دوراں کی ھے اس کے ھی ھاتھوں میں لگام
ورلڈ وائبب ویب میں ھے ممتاز گوگل ڈاٹ کام
استفادہ کر رھے ھیں آج اس سے خاص و عام
سب سوالوں کا تسلی بخش دیتی ھے جواب
اس لئے مشھور ھے سارے جھاں میں اس کا نام
ھیں ریڈیف میل اور یاھو بھی نھایت کارگر
جاری و ساری ھے انکا بھی سبھی پر فیض عام
خدمت اردو میں ھے مصروف اردوستان اور
انڈین مسلمس،ٹو سرکلس، خبر ین ڈاٹ کام
ھے ذخیرہ علم کا انمول وکیپید یا
کر رھے ھیں فیض حاصل آج جس سے خاص و عام

ھیں وسیلہ رابطے کا یہ سبھی ویب سائٹیں
کر رھی ھیں خدمت خلق خدا جو صبح و شام
فاصلہ کچھ بھی نھیں ھے آج قرب و بعد میں
چند لمحوں میں کھیں بھی بھیج سکتے ھیں پیام
فارم بھرنا ھو کوئی یا بک کرانا ھوٹکٹ
آج انٹرنیٹ سے ھے معقول اس کا انتظام
ریڈیو ، اخبار، ٹی وی، میڈ یا ، اھل نظر
استفادہ کر رھے ھیں آج اس سے خاص و عام
ھے معاون آج یہ سائنس کی تحقیق میں
ٹکنو لوجی میں بھی اس سے لے رھے ھیں لوگ ک کا م
قافلہ تحقیق کا جب تک رھے گا گامزن
کام آئیگا مسلسل اس کا حسن انتظام
ھیں یہ ویب سائٹ ضرورت وقت کی احمد علی
اس لئے اھل نظر کرتے ھیں ان کا اھتمام

منحصر ھے آج انٹرنیٹ پہ دنیا کا نظام

منحصر ھے آج انٹرنیٹ پہ دنیا کا نظام
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، ذاکر نگر، نئی دھلی

منحصر ھے آج انٹرنیٹ پہ دنیا کا نظام
اشھب دوراں کی ھے اس کے ھی ھاتھوں میں لگام
ورلڈ وائبب ویب میں ھے ممتاز گوگل ڈاٹ کام
استفادہ کر رھے ھیں آج اس سے خاص و عام
سب سوالوں کا تسلی بخش دیتی ھے جواب
اس لئے مشھور ھے سارے جھاں میں اس کا نام
ھیں ریڈیف میل اور یاھو بھی نھایت کارگر
جاری و ساری ھے انکا بھی سبھی پر فیض عام
خدمت اردو میں ھے مصروف اردوستان اور
انڈین مسلمس،ٹو سرکلس، خبر ین ڈاٹ کام
ھے ذخیرہ علم کا انمول وکیپید یا
کر رھے ھیں فیض حاصل آج جس سے خاص و عام

ھیں وسیلہ رابطے کا یہ سبھی ویب سائٹیں
کر رھی ھیں خدمت خلق خدا جو صبح و شام
فاصلہ کچھ بھی نھیں ھے آج قرب و بعد میں
چند لمحوں میں کھیں بھی بھیج سکتے ھیں پیام
فارم بھرنا ھو کوئی یا بک کرانا ھوٹکٹ
آج انٹرنیٹ سے ھے معقول اس کا انتظام
ریڈیو ، اخبار، ٹی وی، میڈ یا ، اھل نظر
استفادہ کر رھے ھیں آج اس سے خاص و عام
ھے معاون آج یہ سائنس کی تحقیق میں
ٹکنو لوجی میں بھی اس سے لے رھے ھیں لوگ ک کا م
قافلہ تحقیق کا جب تک رھے گا گامزن
کام آئیگا مسلسل اس کا حسن انتظام
ھیں یہ ویب سائٹ ضرورت وقت کی احمد علی
اس لئے اھل نظر کرتے ھیں ان کا اھتمام

تھے ضیاء الدین اصلا حی اد یب باوقار

تھے ضیاء الدین اصلا حی اد یب باوقار
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی ، ذاکر نگر، نئ دہلی


تھےضیاء الدین اصلا حی ادیب باوقار
انکی تصنیفات ہیں اردو ادب کا شاہکار
تھے معارف کے ایڈ یٹر ناظم اصلاح بہی
گلشن شبلی میں انکی ذات تہی مثل بہار
تھی وہ پہلی فروری جب شومئ تقدیر سے
ناگہاں اک حادثے کے ہو گۓ تہے وہ شکار
شبلی کالج بہی ہے اس غم میں برابرکاشریک
غمزدہ سلمان سلطاں ، مضمحل ہیں افتخار
ان کو الیاس اعظمی سے تھا جو اک فطری لگاؤ
اس لۓ وہ فرط غم سے ہیں مسلسل اشکبا ر
ساکت و صامت ہیں رفقاء شبلی منزل کے سبھی
فرط غم سے ان کا بھی ناگفتہ بہ ہے حال زار
تھی عظیم المر تبت ان کی مثالی شخصیت
یاد ہے لوگوں کو اب تک ان کا عجزو انکسار
ان کی عملی زندگی تھی پیکر مہرو وفا
تھےہمیشہ ہر کسی کےخیرخواہ و غمگسار
شبلی منزل کی تھیں رونق ان کی بزم آرائیاں
یاد آئیں گی جو ارباب نظر کو بار بار
مختصر سی نظم میں اس کا احاطہ کیا کریں
ان کے تھے احمد علی ادبی محاسن بیشمار

تھے ضیاء الد ین اصلاحی ادیب خوش بیاں

تھے ضیاء الد ین اصلاحی ادیب خوش بیاں
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، نئی دہلی

تھے ضیاء الدین اصلاحی ادیب خوش بیاں
اک سڑک کے حادثے میں چل بسے جو ناگہاں
تھے وہ شبلی کی روایت کے حقیقی پاسباں
ھے معارف آج جن کے فکر و فن کا ترجماں
ان کا فیضان نظر تھا ایک گنج شایگاں
جا بجا بکھرے ہوئے ہیں ان کی عظمت کے نشاں
گلشن شبلی میں ان کی ذات تھی مثل بہار
انکے جانے سے یہاں پر آگئی فصل خزاں
ان کی عملی زندگی تھی مظہر صدق و صفا
انکی علمی شخصیت تھی مرجع دانشوراں
ان کی اسلامی ادب پر تھی بہت گہری نظر
ان کے رشحات قلم ہیں مظہر حسن بیاں
ان کا ھے اردو ادب پر ایک احسان عظیم
مٹ نہیں سکتے کبھی ان کے نقوش جاوداں
وہ شریف النفس تھے سب کو ھے اس کا اعتراف
اپنے حسن خلق سے تھے وہ دلوں پر حکمراں
ان کی قبل از وقت رحلت سے سبھی ھیں سوگوار
ھو نھیں سکتی تلافی جسکی ، ھے یہ وہ زیاں
ان کے رفقا ء صدمہ جانکاہ سے ھیں مضمحل
تھے وہ برقی عندلیب گلشن ھندوستا ں
جلد ھی حج کی سعادت سے ھوۓ تھے سرفراز
ان کا مسکن آج ھے احمد علی باغ جناں

سب سے بھتر ھے آج اردستان

سب سے بھتر ھے آج اردستان
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، نئی دھلی

جتنی ویب سائٹیں ھیں اردو کی
سب سے بھتر ھے ان میں اردستان
اس کا اردو ادب پہ ھے احسان
اس کی خد مات ھیں عظیم الشان
علم و دانش کا کوئی شعبہ ھو
دسترس میں ھے اسکی ھر عنوان
کرتے ھیں کسب فیض سب اس سے
اس میں ھے سب کے ذوق کا سامان
منعکس ھو رھا ھےسب اس سے
عصر حاضر کا جو بھی ھے رجحان
آپ چاھے جھاں بھی رھتے ھوں
اس کا جاری ھے ھر طرف فیضان
سرحدیں ھو گئیں ھیں بے معنی
کردیا کام نٹ نے یہ آسان
ھو ریڈ یف میل، یاھو، یا جی میل
سب کی اپنی الگ ھے اک پھچان
کوئی عقدہ نھیں ھے لا ینحل
لے بصیرت سے کام گر انسان
ھے یہ سائنس کا کرشمہ سب
جس کا چلتا ھے ھر طرف فرمان
سوۓ مریخ گامزن ھے بشر
چاند پر جا چکا ھے اس کا یان
ھے یہ اکیسویں صدی برقی
جس کی درا صل آئی ٹی ھے جان

عالمی ارض ڈے مناتے ھیں

عالمی ارض ڈے مناتے ھیں
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
9\598 ذاکر نگر، نئی دھلی

جس زمیں پر سب آتے جاتے ھیں
داستاں اس کی ھم سناتے ھیں
سب زمیں پر ھی جنم لیتے ھیں
اور پس از مرگ اسی میں جاتے ھیں
کچہ نہ ھوگا اگر زمین نہ ھو
جو بھی اگتا ھے اس میں کھاتے ھیں
ھے زمیں قصر زیست کی بنیاد
ھم اسی پر ھی گھر بناتے ھیں
گھر کی تعمیر میں در و دیوار
لکڑی اور اینٹ سے بناتے ھیں
لکڑی ملتی ھے ھم کو جنگل سے
پیڑ پودے جسے سجاتے ھیں
گھر کی زینت ھے پیڑ پودوں سے
گھر کی رونق یھی بڑھاتے ھیں
ان سے ملتی ھے ھم کو صاف ھوا
اس لۓ پیڑ ھم اگاتےھیں
صاف آب و ھوا ضروری ھے
لوگ کیوں اس کو بھول جاتے ھیں
تندرستی ھزار نعمت ھے
اس لۓ لوگ پارک جاتے ھیں
ماہ اپریل میں سبھی ھر سال
عالمی ارض ڈے مناتے ھیں
آؤاس عھد کی کریں تجدید
وعدہ ھر حال میں نبھاتے ھیں
باز آجائیں اپنی حرکت سے
جوبھی آ لودگی بڑھاتے ھیں
چشمہ آب سوکہ جاۓگا
پانی بیکار کیوں بھاتے ھیں
اس سے بڑہ کر نھیں کوئی دولت
مفت میں کیوں اسے لٹاتے ھیں
زندہ رھتا ھے صرف نام ان کا
دوسروں کے جوکام آتے ھیں
ھے یھی فرض عین ھم سب کا
جو صحیح بات ھے بتاتے ھیں
خواب غفلت سے ان کو اے برقی
آيۓ مل کے ھم جگاتے ھیں

شبلی کی یادگار ھے دارالمصنفین

شبلی کی یادگار ھے دارالمصنفین
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
9/598ذاکر نگر، نئی دھلی

شبلی کی یادگار ھے دارالمصنفین
شبلی کا شاھکار ھے دارالمصنفین
سوغات جس ادارے کی ھے سیرت النبی
وہ فخرروزگار ھے دارالمصنفین
جسکا کتابخانہ ھے اک گنج شایگاں
وہ در شاھوار ھے دارالمصنفین
کرتے ھیں جس سے اھل نظر اکتساب فیض
وہ بزم باوقار ھے دارالمصنفین
اظھار فکروفن کا معارف ھے ترجماں
اردو کی پاسدار ھے دارالمصنفین
اردو ادب کے جتنے ادارے ھیں ھند میں
ان سب میں شاندار ھے دارالمصنفین
ان کے لۓ جنھیں ھے زبان و ادب سے عشق
پرکیف و سازگار ھے دارالمصنفین
قایم دیار شرق کی ھے جس سے آبرو
وہ وجہ افتخار ھے دارالمصنفین
احمد علی ھے اس کے محاسن کا قدرداں
میزان اعتبار ھے دارالمصنفین