نذرِ شہرۂ آفاق نعت خواں اُمِ حبیبہ : احمد علی برقی اعظمی

نذرِ شہرۂ آفاق نعت خواں امِ حبیبہ    
احمدعلی برقیؔ اعظمی
اُمِ حبیبہ کی آواز
جس میں ہے اک سوز و گُداز
نعت سرائی میں ان کی
زیر و بم کا ہے اعجاز
برِ صغیر میں ان کی ذات
سب کے لئے ہے مایۂ ناز
ہے توصیف سے بالاتر
نعتِ نبیﷺ کا یہ اعزاز
جب تک ہیں یہ ماہ و نجوم
زندہ رہے گی یہ آواز
ہو جاتے ہیں سب مسحور
ہوتی ہیں جب نغمہ طراز
میری دعا ہے شام و سحر
اُن کو خدا دے عمرِ دراز
کتنا ہے وجد آور برقیؔ 
اُن کا یہ دلکش انداز


شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں