احمد علی برقیؔ اعظمی ایک قادرالکلام اور صاحب طرز سخنور فیاض شہریار ڈائیریکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو





احمد علی برقیؔ اعظمی ایک قادرالکلام اور صاحب طرز سخنور
فیاض شہریار
ڈائیریکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو
احمد علی برقیؔ اعظمی صاحب کے دوسرے مجموعہ شعر ”محشر خیال‘‘ پر اظہار خیال کرنا میرے لئے باعث افتخارہے۔ برقیؔ میرے رفیق کار ہیں اور میں نے زبان اور فن شعر کی کئی باریکیاں ان سے سیکھی ہیں۔
                محشر خیال غزلیات، یاد رفتگاں  اور کچھ فارسی غزلیات کے مننظوم اردو تراجم پر مشتمل ایسا مجموعہ ہے جو تخلیق کار کی بے ساختگی، فنی  پختگی، معنوی تہہ داری، تغزل اور تنوع کی بہترین مثالیں پیش کرتا ہے۔
                برقیؔ نے ہر موضوع، بے شمار شخصیات اور مشاہیراردو و فارسی کے تعلق سے ایک طرح کی منظوم اینتھالوجی لکھی ہے اور ان کا یہ سفر جاری ہے۔ایک کہنہ مشق اور نابغۂ روزگار والد کی صحبت میں نشونما پاکر انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کی خارجی خدمات شعبۂ فارسی کی ۳۳ برس تک تزئین کاری کی ہے۔ ایران کے علمی اور ادبی حلقوں میں اُنہیں کئی بار پذیرائی ملی ہے۔برقیؔ روایت اور تجدد پرستی کا ایک حسین امتزاج ہیں۔ ان کے ہاں اساتذہ کے فن کا اثر اور نئے مزاج کی چمک ہے جس کی وجہ سے یہ معاصرین میں بیحد مقبول ہیں۔
                یہ اَن گِنت انعامات و اکرامات حاصل کرچکے ہیں لیکن پھر بھی دنیائے ادب ابھی تک ان کی خدمات کو پہچاننے میں بُخل کرتی نظر آرہی ہے۔ان کی شعری تخلیقات میں  Felt Thought کی چبھن ہے جسے انگریزی شاعری کے ناقدین نے فن کی معراج کا نام دیا ہے۔
                ان کی دیانت داری، سادہ لوحی اورگہرائی انہیں ممتازوں میں ممتاز تر کرتی ہے
فیاض شہریار
ڈائیریکٹر جنرل آل انڈیا ریڈیو

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں