Online Urdu Mushaira By Urdu World Srinagar








اردو ورلڈ شری
نگر چینل کے زیر اہتمام بذریعہ واٹس ایپ منعقد ہونے والی آنلاین بزم سخن پرمنظوم
تاثرات
احمد علی برقی
اعظمی
آج انٹرنیٹ پہ ہے
ہر چیز کا دارو مدار
ہورہا ہے آج جو اس
ویذیو سے آشکار
رابطے کا ہیں وسیلہ
فیس بک اور واٹس ایپ
یو ڈبلیو ایس کا
بھی جس پر ان دنوں ہے انحصار
اس نے بھی اس پر
سجائی ایک ادبی انجمن
جس میں دہلی سے شریک
بزم تھا یہ خاکسار
ہے یہ ترویج ادب
کا اک وسیلہ بہترین
اب نئی قدروں پہ
ہے اہل جہاں کا اعتبار
ایسی ادبی محفلیں
ہیں ناشر شعروادب
کررہی ہیں آج جو
ادبی فضا کو سازگار
پیش کرتا ہوں انھیں
اس کے لئے میں تہنیت
ہیں جو برقی اعظمی
اردو زباں کے پاسدار
احمد علی برقی اعظمی
نئی دہلی

https://www.youtube.com/watch?v=F1QS4p1HS18&feature=youtu.be

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں