پیغام محبت کی زباں ہے اردو : احمد علی برقی اعظمی
پیغام محبت کی زباں ہے
اردو
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
پیغامِ محبت کی زباں ہے اردو
کِردار کی عظمت کا نشاں ہے اردو
شیرینئ گفتار کا سرچشمہ ہے
سرسبز و معطر ہے جہاں ہے اردو
پڑھنا ہے اگر غالبؔ و مومنؔ کو پڑھیں
معیارِ زباں ، حُسنِ بیاں ہے اردو
ہے داغؔ کی شیرینئ گفتار یہاں
تہذیب کی اک جوئے رواں ہے اردو
ہے میر تقی میرؔ کا اعجازِ سخن
جس زندہ زباں میں ، وہ زباں ہے اردو
ہے فرض یہ اربابِ نظر کا دیکھیں
پہلے تھی کہاں آج کہاں ہے اردو
تابندہ تھا ، ہے، اور رہے گا برقیؔ
اک گنجِ نہاں اور عیاں ہے اردو
جموں و کشمیر اردو گِلڈ کی جانب سے برقی اعظمی کے شعری مجموعے کی رونمائی اور تفویض فخر اردو ایوارڈ بدست ادب و ادیب نواز ممتاز ادیب و نقاد امین بنجارا
منظوم
اظہار امتنان و تشکربہ جموں و کشمیر اردو گِلڈ
احمد
علی برقی اعظمی
میں ہوں اردو گلڈ کے اس لطف کا منت گذار
جس نے بخشا ہے مری روحِ سخن کو اعتبار
فیس بُک بھی مستحق اس کے لئے ہے داد کی
تازہ کرتی ہے جو یادیں زندگی کی خوشگوار
گرچہ ہوں میں مکتبِ شعر و سخن میں مبتدی
’’ فخر اردو ‘‘ کا ہے یہ اعزاز وجہہِ افتخار
میں ہوں اردو گلڈ کے اس لطف کا منت گذار
جس نے بخشا ہے مری روحِ سخن کو اعتبار
فیس بُک بھی مستحق اس کے لئے ہے داد کی
تازہ کرتی ہے جو یادیں زندگی کی خوشگوار
گرچہ ہوں میں مکتبِ شعر و سخن میں مبتدی
’’ فخر اردو ‘‘ کا ہے یہ اعزاز وجہہِ افتخار
عید کی لے کر بشارت آج آئی چاند رات : احمد علی برقی اعظمی
عید کی لے کر بشارت آج
آئی چاند رات
احمد علی برقیؔ اعظمی
لے کے آئی ہے پیامِ رونمائی چاند رات
شکر ہے اللہ کاجس نے دکھائی چاند رات
عید کی لے کربشارت آج آئی چاند رات
بھیجتا ہے تہنیت بھائی کو بھائی چاند رات
چاند کی دے کر مبارکباد ٹیلیفون سے
رسمِ اُلفت یار نے اپنی نبھائی چاند رات
سننے کو شیریں بیانی جس کا دل مُشتاق تھا
مِثلِ بلبل اس نے کی نغمہ سرائی چاند رات
رونما ہو کر بشکلِ ماہِ تاباں بام پر
بھول بیٹھا بے وفا بھی بے وفائی چاندرات
مِثل غنچہ کِھل اُٹھا گلزار میں وہ گُلعذار
اِس طرح کی اس نے آکر رونمائی چاند رات
اہلِ ایماں کے لئے قدرت کا یہ انعام ہے
تیس روزوں کی ہے اے برقیؔ کمائی چاند رات
احمد علی برقیؔ اعظمی
لے کے آئی ہے پیامِ رونمائی چاند رات
شکر ہے اللہ کاجس نے دکھائی چاند رات
عید کی لے کربشارت آج آئی چاند رات
بھیجتا ہے تہنیت بھائی کو بھائی چاند رات
چاند کی دے کر مبارکباد ٹیلیفون سے
رسمِ اُلفت یار نے اپنی نبھائی چاند رات
سننے کو شیریں بیانی جس کا دل مُشتاق تھا
مِثلِ بلبل اس نے کی نغمہ سرائی چاند رات
رونما ہو کر بشکلِ ماہِ تاباں بام پر
بھول بیٹھا بے وفا بھی بے وفائی چاندرات
مِثل غنچہ کِھل اُٹھا گلزار میں وہ گُلعذار
اِس طرح کی اس نے آکر رونمائی چاند رات
اہلِ ایماں کے لئے قدرت کا یہ انعام ہے
تیس روزوں کی ہے اے برقیؔ کمائی چاند رات
ادارہ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کی جانب سے تمام احباب کو عید کی مبارکباد پیش کی جاتی ہے : پیش کرتی ہے مبارکباد سب احباب کو ایک ادبی کہکشاں ہے بیسٹ اردو پوئیٹری
https://egohater.wordpress.com/2018/06/13/%D8%B3%D8%A8-%DA%A9%D9%88-%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9-%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%81%D8%8C-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85/
پیش کرتی ہے مبارکباد سب احباب کو
ایک ادبی کہکشاں ہے بیسٹ اردو پوئیٹری
منفرد یہ بزم ہے ترویج اردو کے لئے
ناشرِ اردو زباں ہے بیسٹ اردو پوئیٹری
احمد علی برقی اعظمیٓ
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
- ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی اعظم گڑھ کے ایک ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد ماجد جناب رحمت الہی برقؔ دبستان داغ دہلوی سے وابستہ تھے اور ایک باکمال استاد شاعر تھے۔ برقیؔ اعظمی ان دنوں آل آنڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد اب بھی عارضی طور سے اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ فی البدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں آپ کو ملکہ حاصل ہے۔ آپ کی خاص دل چسپیاں جدید سائنس اور ٹکنالوجی خصوصاً اردو کی ویب سائٹس میں ہے۔ اردو و فارسی میں یکساں قدرت رکھتے ہیں۔ روحِ سخن آپ کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔
***
فیس بک پیج
مقبول اشاعتیں
-
भर दे दिल मेँ यह दिवाली आपके ख़ुशियोँ के रंग: डा. अहमद अली बर्की आज़मी
-
Poetic Tribute to Our Late Ex .President Dr. A.P. J. Abdul kalam :Ahmad Ali Barqi Azmi
-
SHIBLI NATIONAL P.G.COLLEGE,AZAMGARH,U.P & ITS FOUNDER ALLAMA SHIBLI NOMANI
-
माँ की ममता का नहीँ कोई शुमार
-
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کے مجموعے روحِ سخن کا نثری حصہ
-
تبصرہ ’’ صریر خامہ ‘‘ صاحبہ شہریار ( شعری مجموعہ ) مبصر : فاروق ارگلی
-
डा. अहमद अली वर्की आज़मी की एक ग़ज़ल: نئے سال کی نئی غزل
-
EK JASHN E BA WAQAR HAI 26JANUARY
















