a literary giant professor dr muzaffar hanfi ( a biographic sketch ) Courtesy:World News TV UK پروفیسر مظفر حنفی : ایک تعارف ڈاکٹر احمد علی برقی ؔ اعظمی





پروفیسر مظفر حنفی : ایک تعارف
ڈاکٹر احمد علی برقی ؔ اعظمی
مرجعِ اہلِ نظر جو ہیں مظفرؔ حنفی
بحرِ ذخارِ ادب کی ہیں وہ دُرِ شہوار
نظم اور نثر پہ حاصل ہے تبحر ان کو
سب کے منظورِ نظر کیوں نہ ہوں ان کے افکار
ان کے اسلوبِ بیاں سے ہے نمایاں سب پر
ندرتِ فکر و نظر اور سخن کا معیار
ان کے گلہائے مضامیں سے معطر ہے فضا
باغِ اردو میں ہیں اس عہد میں وہ مثلِ بہار
ان کی نظموں سے عیاں ہوتا ہے ان کا جوہر
منکشف ان پہ ہیں فطرت کے رموز و اسرار
وہ ہو تنقید کہ تحقیق ہیں سب میں ماہر
مایۂ ناز ہیں اس عہد کے برقی ؔ فنکار

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں