نذرِ والِدِ محترم رحمت الٰہی برق اعظمی مرحوم احمد علی برقی اعظمی



نذرِ والِدِ محترم رحمت الٰہی برق اعظمی مرحوم
احمد علی برقی اعظمی
میرے والد کا ہے روحانی تصرف میرا فن
دیکھ سکتے کاش ان کی آپ ’’ تنویرِ سخن‘‘
گُلشنِ شبلی میں اُن کی ذات تھی مثلِ بہار
اُن کے گلہائے سخن سے روح پرور تھا چمن
اُن کی شہرت بس فصیلِ شہر تک محدود تھی
راس آتا ہی نہ تھا اُن کو زمانے کا چلن
پاسداری فکر و فن کی تھی انہیں بیحد عزیز
تھے کلاسیکی روایت پر ہمیشہ گامزن
بندشِ الفاظ میں اُن کا نہ تھا کوئی جواب
شخصیت تھی ان کی برقی فخرِ ابنائے وطن

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں