‏yaad-e-raftagan لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

نذرِ والِدِ محترم رحمت الٰہی برق اعظمی مرحوم احمد علی برقی اعظمی



نذرِ والِدِ محترم رحمت الٰہی برق اعظمی مرحوم
احمد علی برقی اعظمی
میرے والد کا ہے روحانی تصرف میرا فن
دیکھ سکتے کاش ان کی آپ ’’ تنویرِ سخن‘‘
گُلشنِ شبلی میں اُن کی ذات تھی مثلِ بہار
اُن کے گلہائے سخن سے روح پرور تھا چمن
اُن کی شہرت بس فصیلِ شہر تک محدود تھی
راس آتا ہی نہ تھا اُن کو زمانے کا چلن
پاسداری فکر و فن کی تھی انہیں بیحد عزیز
تھے کلاسیکی روایت پر ہمیشہ گامزن
بندشِ الفاظ میں اُن کا نہ تھا کوئی جواب
شخصیت تھی ان کی برقی فخرِ ابنائے وطن

بیادِ ناخدائے سخن میر تقی میر میرؔ اقلیم سخن کے تھے حقیقی تاجدار احمد علی برقیؔ اعظمی


بیادِ ناخدائے سخن میر تقی میر
میرؔ اقلیم سخن کے تھے حقیقی تاجدار
احمد علی برقیؔ اعظمی
شخصیت ہے میر کی دنیائے اردو کا وقار
اُن کی عصری معنویت آج بھی ہے برقرار
ضوفگن ہے جس سے بزمِ علم و دانش آج تک
بحرِذخارِ ادب کی تھے وہ دُرِ شاہوار
تھا یہاں پر میرؔ جیسا صاحبِ فکر و نظر
اہلِ دہلی کے لئے ہے باعثِ صد افتخار
میرؔ کا رنگِ تغزل بن گیا ان کی کی شناخت
مرزاغالبؔ کو بھی تھا ان کے سخن پر اعتبار
میرؔ کا ثانی نہ تھا کوئی بھی ان کے دور میں
میرؔ اقلیمِ سخن کے تھے حقیقی تاجدار
ہیں نقوشِ جاوداں اُن کے خزاں ناآشنا
گلشنِ اردو میں ان کی ذات ہے مثلِ بہار
تھی کسی کو بھی نہیں تابِ سخن ان کے حضور
تھے معاصر ان کے اُن کے سامنے مثلِ غبار
صرف برقیؔ ہی نہیں ان کے سخن کا قدرداں
سب مشاہیرِ سخن میں کرتے ہیں اُن کا شمار

بیادِ مرزا غالب ( آج ۲۷ دسمبر جن کا یوم تولد ہے) Remembering Mirza Ghalib On His Birth Anniversary


بیادِ مرزا غالب ( آج ۲۷ دسمبر جن کا یوم تولد ہے) Remembering Mirza Ghalib On His Birth Anniversary


Remembering Mirza Ghalib On His Birth Anniversary


یاد رفتگاں : بیاد پروین شاکر احمد علی برقی اعظمی



یاد رفتگاں : بیاد پروین شاکر
احمد علی برقی اعظمی
ہے یہاں آسودۂ خاک ایک ایسی شاعرہ
شہرۂ آفاق تھا جس کے سخن کا دایرہ
مرجع اہل نظر ہے اس کا آفاقی پیام
ناگہانی موت جس کی ہے ادب کا سانحہ
نام تھا پروین شاکر تھی جو ہر سو ضوفگن
منقطع ایسا ہوا وہ روشنی کا سلسلہ
اردو دنیا آج بھی ہے اس کے غم میں سوگوار
تلخ تھا جس کے لئے یہ زندگی کا ذایقہ
مظہرِ سوزِ دروں ہے اس کا معیاری کلام
جذبۂ نسواں کا جس کی شاعری ہے تجزیہ
فکر و فن کا آج بھی ہوتا جہاں اس کے اسیر
پیش آتا گر نہ اس کو ناگہانی حادثہ
مِل گئے برقی عزایم ساتھ اس کے خاک میں
کررہی تھی ندرتِ فکر و نظر کا تجزبہ


شاعرِ جادو بیاں تھے ڈاکٹر دھرمیندرناتھہ :یادِ رفتگاں : بیاد ڈ اکٹر دھرمیندرا ناتھ : احمد علی برقی اعظمی



یادِ رفتگاں : بیاد ڈ اکٹر دھرمیندرا ناتھ

احمد علی برقی اعظمی
شاعرِ جادو بیاں تھے ڈاکٹر دھرمیندرناتھہ
گنگا جمنی ہند کی تھے جو ثقافت کے امین
نعت گو شعرا پہ ہے تالیف ان کی شاہکار
دے جزائے خیر ان کو اس کی رب العالمین
ان کو اردو شاعری پر بھی تھا حاصل اک عبور
مرجعِ اہلِ نظر ہیں ان کی غزلیں بہترین
ان کی منظومات بھی ہیں فکر و فن کا شاہکار
بزم میں گرویدہ تھے غزلوں کے ان کی سامعین
شہرِ دہلی کی تھے ادبی محفلوں کی جان وہ
کرتے تھے ہموار جو فکری تناظر کی زمین
ریختہ پر بھی ہے اک محفوظ ان کا ویڈیو
جس سے ہونگے مدتوں محظوظ ان کے ناظرین
زیب تاریخ ادب ہوگا ہمیشہ ان کا نام
ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں ان کے برقی شایقین



بیاد یوم سر سید : احمد علی برقی اعظمی



بیادِ یوم سرسید
احمد علی برقی اعظمی
یاد رکھیں یومِ سرسید ہے آج
ہے دلوں پر اہل دل کے جن کا راج
آج ہی پیدا ہوا وہ عبقری
جس نے بدلا وقت کا اپنے مزاج
کرگئے پیدا وہ اک فکری نظام
ختم کرکے سارے فرسودہ رواج
عہد میں اپنے جہالت کے خلاف
تھی بلند اُن کی صدائے احتجاج
زندۂ جاوید ہیں اُن کے نقوش
کام ایسے کرگئے بے تخت و تاج
جن کے دل میں ملک و ملت کا ہے درد
ہیش کرتے ہیں انھیں اپنا خراج
قوم کے تھے وہ حقیقی رہنما
معترف ہے کام کا اُن کے سماج
عصرِ حاضر میں بھی برقی اعظمی
ہے ضرورت اُن کے ہوں سب ہم مزاج

REMEMBERING UMAR QURAISH MARHOOM ON HIS BIRTH ANNIVERSARY ON 16TH SEPTEMBER AHMAD ALI BARQI AZMI


یادِ رفتگاں : بیادِ ڈاکٹر وزیر آغا مرحوم REMEMBERING DR. WAZEER AGHA ON HIS 7th DEATH ANNIVERSARY


یاد رفتگاں : یوم وصال آج ہے احمد فرازؔ کا یوم وفات : ۲۵ اگست۲۰۰۸ احمد علی برقیؔ اعظمی





یاد رفتگاں : یوم وصال آج ہے احمد فرازؔ کا
یوم وفات :
۲۵ اگست۲۰۰۸
احمد علی برقیؔ اعظمی
یومِ وصال آج ہے احمد فرازؔ کا
جن کے ہے معترف یہ جہاں امتیاز کا
سن دوہزار آٹھ سے وہ ہم سے دور ہیں
جن کا سخن مرقع تھا سوز و گداز کا
ہے گیسوئے عروسِ ادب آج خم بہ خم
جس کو ہے انتظار کسی کارساز کا
اردو غزل کی عہدِ رواں میں تھے آبرو
دھوکہ سخن پہ ہوتا تھا جن کے مجازؔ کا
رونق نہیں ہے محفل ناز و نیاز میں
محمود منتظر ہے کسی پھر ایاز کا
مہدی حسن تھے جس پہ ہمیشہ غزل سرا
اب پیرہن دریدہ ہے پردہ وہ ساز کا
برقیؔ غزل سے اُس کی جو کرتا تھا کسبِ فیض
محرم نہیں ہے آج کوئی اُس کے راز کا

یاد رفتگاں: عہدِ حاضر کے ممتاز اور بیدار مغز صحافی کلدیپ نیر کے سانحۂ ارتحال پر منظوم تاثرات تاریخ وفات : ۲۳ اگست ۲۰۱۸ احمد علی برقی ؔ اعظمی




یاد رفتگاں: عہدِ حاضر کے ممتاز اور بیدار مغز صحافی کلدیپ نیر کے سانحۂ ارتحال پر منظوم تاثرات
تاریخ وفات : ۲۳ اگست ۲۰۱۸ 
احمد علی برقی ؔ اعظمی
شخصیت کلدیپ نیر کی تھی اک تاریخ ساز
رہتی دنیا تک کرے گا ہر صحافی جن پہ ناز
عہدِ حاضر میں تھے وہ اردو صحافت کا ستون
اس صحافی کی صحافت کو تھا حاصل امتیاز
نبضِ دوراں پر بہت مضبوط تھی اُن کی گرفت
اُن کی ہر تحریر تھی سود و زیاں سے بے نیاز
اُن کے رشحاتِ قلم تھے ایک ایسا آئینہ
مُنعکس ہوتا تھا جن میں زندگی کا سو ز و ساز
عمر بھر تھا اُن کا حق گوئی و بیباکی شعار
تھا اسی میں اُن کی مُضمِر عالمی شہرت کا راز
گنگا جمنی ہند کی قدروں کے تھے وہ پاسباں
کرتے تھے وہ پیار سب سے مثلِ محمود و ایاز
مِٹ نہیں سکتے کبھی اُن کی صحافت کے نقوش
تھے وہ برقی ؔ اعظمی قول و عمل میں پاکباز