’’ یارب نگاہِ اہلِ سیاست سے دور رکھ ‘‘ : سائبان ادبی گروپ کے ۹۷ ویں عالمی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے بنامِ مظفر احمد مظفر کے لئے میری طبع آزمائی : احمد علی برقی اعظمی



سائبان ادبی گروپ کے ۹۷ ویں عالمی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے بنامِ مظفر احمد مظفر کے لئے میری طبع آزمائی
احمد علی برقی اعظمی
مکرو فریب اور رذالت سے دور رکھ
’’ یارب نگاہِ اہلِ سیاست سے دور رکھ ‘‘
بنیاد جس کی ظلم و ستم پر ہو استوار
اہلِ جہاں کو ایسی حکومت سے دور رکھ
جاری ہے آج غزہ و شام و یمن میں جو
نوعِ بشر کے خون کی تجارت سے دور رکھ
انصاف جو دلا نہ سکے بے گناہ کو
ایسے وکیل اور عدالت سے دور رکھ
محفوظ جس میں رہ نہ سکے پاکدامنی
اہلِ ہوس کی ایسی محبت سے دور رکھ
حاصل یو جو ضمیر فروشی سے ہم کو ،اُس
نام و نمود و عزت و شہرت سے دور رکھ
ہر وقت جل رہا ہے حسد کی جو آگ میں

برقی کو اس کے بُغض و عداوت سے دور رکھ

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں