سراج الادب کی ایک شام برقی اعظمی کے نام : فتتاحیہ اشعار و اظہار امتنان و تشکر بحضور سراج الادب ادبی فورم ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی






ایک شام برقی اعظمی کے نام
افتتاحیہ اشعار و اظہار امتنان و تشکر بحضور سراج الادب ادبی فورم 
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
میں سراج الادب کا ہوں ممنون
جس نے بخشا ہے مجھ کو یہ اعزاز
فیس بُک پر ہے یہ سفیر ادب
ہے سبھی فورموں سے یہ ممتاز
سلسلہ اس کا ’’ شاعر امروز ‘‘
اس کے حسنِ عمل کا ہے غماز 
ہے یہ اردو ادب کا شیدائی
منفرد اس کا سب سے ہے انداز
یہ کرے سب کی ہمت افزائی
باعث فخر اس کا ہے آغاز 
قابلِ قدر ہیں ندیم ولی
درِ دانش جو کررہے ہیں باز
مستحق داد کی ہیں شمع ندیم
ہے بلند ان کے ذہن کی پرواز
اس میں عینا اسیر و خضری کا
حسنِ فکر و نظر ہے مایہ ٔ ناز
لبنیٰ اطہر ، حبیبہ سرور بھی
اس میں ہیں اپنے وقت کی آواز
آج کی شام ہے جو میرے نام
ہے یہ میرے لئے بڑا اعزاز
جملہ احباب کا بھی ہوں ممنون
کامیابی کا ہیں جو اس کی راز
ہے دعا ایسے ہوں سبھی فورم
جیسے برقی ہے یہ ادیب نواز
پیشکش : محبی محمد مجید اللہ

Top of Form
Bottom of Form



شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں