शिब्ली नेशनल कॉलेज आजमगढ़ PART- [1] SHIBLI NATIONAL COLLEGE ... اپنی علمی زادگاہ شبلی نیشنل کالج ، اعظم گڈھ کی نذر احمد علی برقیؔ اعظمی






اپنی علمی زادگاہ شبلی
نیشنل کالج ، اعظم گڈھ کی نذر
احمد علی برقیؔ اعظمی
شبلی کالج جو ہے شبلیؔ کی مثالی یادگار
اہلِ دانش کے لئے ہے باعثِ صد افتخار
شہر اعظم گڈھ میں ہے اس کی عمارت شاندار
ہے دیارِ شرق میں حاصل اسے عز و وقار
ضوفشاں ہے اس کے دم سے شمعِ بزمِ علم و فن
شہر میں ہے علم کاماحول اس سے سازگار
کررہے ہیں اکتسابِ فیض ابنائے وطن
ہیں علوم عصر سے عہدِ رواں میں ہمکنار
ہے یہ کالج شبلی نعمانی کی عظمت کا نشاں
کارنامے جن کے ہیں اہلِ نظر پر آشکار
جن کے رشحاتِ قلم ہیں مرجعِ اہلِ نظر
جن کی تصنیفات ہیں اردو ادب کا شاہکار
ہے یہ کالج درحقیقت میری علمی زادگاہ
کررہا ہوں جس پہ گلہائے عقیدت یہ نثار
گامزن راہ ترقی پر رہے یونہی مدام
سایہ گستر ہو ہمیشہ اس پہ فضلِ کردگار
ہے یہ کالج شبلی کے نخلِ سعادت کا ثمر
جا بجا پھیلے ہوئے ہیں جس کے برقی ؔ برگ و بار




















شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں