بیاد مولانا ابوالکلام آزاد
بیاد مولانا ابوالکلام آزادڈاکٹراحمد علی برقی اعظمی
شخصیت آزاد کی تہی مرجع اہل نظر
ان کو حاصل تھا جہاں میں عزو جاہ وکروفر
ھے" غبار خاطر" ان کے فکرو فن کی ترجمان
ان کے رشحات قلم ہیں مظہرعلم و ہنر
ان کی عظمت کے نشاں ہیں" الہلال" و" البلاغ"
جن میں ہیں اردو صحافت کے سبہی لعل و گہر
"ترجمان القرآں" ھے ان کی بصیرت کی گواہ
ان کی اردو،فارسی، عربی، پہ تہی گہری نظر
شخصیت پر ان کی یہ اقبال کا صادق ھے قول
ہوتے ھیں پیدا بڑی مشکل سے ایسے دیدہ ور
ان کی تحریروں سے عصری آگہی ھے ھمکنار
ان کی تقریریں ھیں اک آئینہ نقد و نظر
اس صدی کی تھے وہ برقی شخصیت تاریخ ساز
ان کا فن آئینہ ایام میں ھے جلوہ گر