A Nazm On Hajj e Baitullah By Ahmad Ali Barqi Azmi Recited By Tayyab Qas...




A Nazm On Hajj e Baitullah By Ahmad Ali Barqi Azmi Recited By Tayyab Qasmi Gangohi 



سعادت حجِ بیت اللہ کی سب کو مُیسّر ہو
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
آواز خواں : طیب قاسمی گنگوہی
تمنّائے دلی ہر شخص کی یہ بارآور ہو
سعادت حجِِّ بیت اللہ کی سب کو مُیَسّرہو
مبارک حاجیوں کو فضلِ حق سے حجِ اکبر ہو
زیارت خانہئ کعبہ کی اُن کو روح پرور ہو
خوشی سے جائیں حج کو اور خوشی سے لوٹ کرآئیں 
ہمیشہ اُن کے سر پر ابرِ رحمت سایہ گُستر ہو
زیارت سے مُشرّف ہوں وہاں وہ حجرِاسود کی
زباں پر ہر کسی کی نعرہئ اللہ اکبر ہو
عمل پیرا ہوں سب احکام قرآن اور سُنّت پر
مُیسّر دولتِ عرفاں سبھی کو زندگی بھر ہو
ہو مُستحکم خدا کے فضل سے ملّت کا شیرازہ
سبھی ہوں ایک صف میں کوئی اکبر ہو نہ اصغر ہو
مدینے میں ہو سب کی دسترس میں بادہئ عرفاں 
سبھی پر مہرباں یکساں وہاں ساقیئ کوثر ہو
نظر کے سامنے ہو کاش میری گُنبدِ خضریٰ
مرا قلبِ حزیں بھی نورِ ایماں سے منوّر ہو
کہا ہے جس کے حق میں رب نے واللیلِ اِذا یغشیٰ
شمیمِ زُلف سے اُس کی مشامِ جاں مُعطّر ہو
ہوں خاطر خواہ سب سیراب برقیؔ آبِ زمزم سے
جو آئے لوٹ کر وہ زینتِ محراب و منبر ہو





شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں