دیا ادبی گروپ کے ۲۴۷ عالی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میرا نذر عقیدت بحضور سرور کائنات فخر موجودات احمد مجتبیٰ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ


دیا ادبی گروپ کے ۲۴۷ عالی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میرا نذر عقیدت بحضور سرور کائنات فخر موجودات احمد مجتبیٰ حضرت محمد مصطفیٰ
احمد علی برقی اعظمی
مطلعِ نور ہے صورت ان کی
درسِ اخلاق ہے سیرت ان کی
سب پہ لازم ہے اطاعت ان کی
سب سے افضل ہے شریعت ان کی
ہیں وہ محبوبِ خدائے مطلق
فرض ہے اس لئے مِدحت ان کی
ہے لقب رحمتِ عالم ان کا
روح پرور ہے نبوت ان کی
وجہہِ تخلیق دوعالم ہیں وہی
شانِ معراج ہے رفعت ان کی
جن کا مداح ہو خلاق جہاں
کون کرسکتا ہے مِدحت ان کی
ہیں وہی  شافعِ محشر برقی
سب کو درکار ہے رحمت ان کی


شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں