اُم المومنیں خدیجتہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال کی مناسبت سے سائبان ادبی گروپ کے ۷۶ ویں عالمی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میرا نذرانۂ عقیدت احمد علی برقی اعظمی


اُم المومنیں خدیجتہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے یوم وصال کی مناسبت سے سائبان ادبی گروپ کے ۷۶ ویں عالمی آنلاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میرا نذرانۂ عقیدت
احمد علی برقی اعظمی
اہلِ ایماں کی ماں خدیجہ ہیں
سر پہ اک سائباں خدیجہ ہیں
گلشنِ دیں اُنھیں سے ہے سرسبز
جس کی اک باغباں خدیجہ ہیں
دینِ فطرت کو تقویت دے کر
اس کی تاب و تواں خدیجہ ہیں
ہے زباں گُنگ اور قلم ساکت
ہم کہاں اور کہاں خدیجہ ہیں
سرورِ دیں کی ہیں شریکِ حیات
جن کی اک رازداں خدیجہ ہیں
اک طرف میہماں رسولِ خدا
اک طرف میزباں خدیجہ ہیں
ہے جو عنوان شفقتِ مادر
ایسی اک داستاں خدیجہ ہیں
مادرِ جملہ ملتِ بیضا
برقؔ و برقیؔ کی جاں خدیجہ ہیں


شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں