کتابوں کی افادیت : منظوم تاثرات احمد علی برقی اعظمی


کتابوں کی افادیت : منظوم تاثرات
احمد علی برقی اعظمی
ہیں کتابیں زندگی میں روشنی کی اک کرن
دور ہو جائے گا ان سے جہل و ظلمت کا سحاب
کیجئے روشن دریچے ان سے ذہن و فکر کے
در حقیقت ہیں کتابیں ہی درِ دانش کا باب
ہیں کتابیں دہر میں قُفلِ سعادت کی کلید
ان سے ہونگے آپ کے شرمندۂ تعبیر خواب
ہے اگر ذوق کُتُب بینی سمجھ جائیں گے آپ
سب سوالوں کا تسلی بخش دیتی ہیں جواب
ہے حصول علم کی تاکید از روئے حدیث
علم کی ترویج ہے احمد علی برقی ثواب

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں