ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے۱۵۵ ویں منفرد پروگرام ۱ور عالمی نعتیہ محفل سخن پر ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی کا منظوم خطبہ صدارت اور نعت رسول اکرم ﷺ منظوم خطبۂ صدارت احمد علی برقیؔ اعظمی


ادارۂ عالمی بیسٹ اردو پوئیٹری کے ۱۵۵ ویں  عالمی نعتیہ مشاعرے  کے لئے احمد علی برقی اعظمی  کی 
نعت رسول اکرم ﷺ اور
منظوم خطبۂ صدارت
احمد علی برقیؔ اعظمیسید الکونین کے ہے نام یہ بزمِ سخن
نور سے جن کے جہانِ آب و گِل ہے ضوفگن
بیسٹ اردو پوئٹری کی یہ خصوصی پیشکش
کرتی ہے ان پر نثار اپنے یہ گُلہائے سخن
نعتِ محبوبِ خدا ہے ایک روحانی غذا
گوہرِ مضموں ہے جس کا روشن از دُرِ عدن
اُن کا ہی یہ نور ہے وجہہِ وجودِ کائنات
جس کا چرچا ہر طرف ہے انجمن در انجمن
اُن سے بڑھ کر دوسرا کوئی نہیں بعد از خدا
ہوگا کم اُن پر فدا کردیں جو اپنے جان و تَن
کی بقدرِ ظرف اُن پر سب نے جو نذرِ خلوص
تھا تصدق اُن پہ ہی سب کا شعورِ فکر و فن
مدح خواں ہو جس کا برقیؔ خود ہی ربِ کائنات
کیا بیاں کوئی کرے اس شخصیت کا بانکپن




شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں