تھے ضیاء الد ین اصلاحی ادیب خوش بیاں

تھے ضیاء الد ین اصلاحی ادیب خوش بیاں
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، نئی دہلی

تھے ضیاء الدین اصلاحی ادیب خوش بیاں
اک سڑک کے حادثے میں چل بسے جو ناگہاں
تھے وہ شبلی کی روایت کے حقیقی پاسباں
ھے معارف آج جن کے فکر و فن کا ترجماں
ان کا فیضان نظر تھا ایک گنج شایگاں
جا بجا بکھرے ہوئے ہیں ان کی عظمت کے نشاں
گلشن شبلی میں ان کی ذات تھی مثل بہار
انکے جانے سے یہاں پر آگئی فصل خزاں
ان کی عملی زندگی تھی مظہر صدق و صفا
انکی علمی شخصیت تھی مرجع دانشوراں
ان کی اسلامی ادب پر تھی بہت گہری نظر
ان کے رشحات قلم ہیں مظہر حسن بیاں
ان کا ھے اردو ادب پر ایک احسان عظیم
مٹ نہیں سکتے کبھی ان کے نقوش جاوداں
وہ شریف النفس تھے سب کو ھے اس کا اعتراف
اپنے حسن خلق سے تھے وہ دلوں پر حکمراں
ان کی قبل از وقت رحلت سے سبھی ھیں سوگوار
ھو نھیں سکتی تلافی جسکی ، ھے یہ وہ زیاں
ان کے رفقا ء صدمہ جانکاہ سے ھیں مضمحل
تھے وہ برقی عندلیب گلشن ھندوستا ں
جلد ھی حج کی سعادت سے ھوۓ تھے سرفراز
ان کا مسکن آج ھے احمد علی باغ جناں

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں