پولیو کی ھے ضروری روک تھام
پولیو کی ھے ضروری روک تھاماز
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، نئی دھلی
پولیو کی ھے ضروری روک تھام
کیجۓ بر وقت اس کا انتظام
تندرستی کا ھے ضامن یہ ڈراپ
اس لۓ لازم ھے اس کا اھتمام
ھے یہ بچوں کے لئے جام صحت
تندرستی کی علامت ھے یہ جام
ھے اگر درکار حفظان صحت
اس مشن کو کیجئے لوگوں میں عام
قوم کے معمار ھیں بچے یھی
ملک کا جو کل سنبھالیں گے نظام
ھے ضروری ان کی ذھنی تربیت
ان میں شاید ھو کوئی عبد الکلام
ھے نمونہ جس کا کردار و عمل
ھے زباں پر ھر کسی کی جس کا نام
شاید ان میں کوئی سرسید بھی ھو
جس کا جاری آج تک ھے فیض عام
ھے علی گڈہ جس کا میدان عمل
ملک کا روشن کیا ھےجس نے نام
کوئی شاید ھو حکیم عبد الحمید
جس کا ھے ھمدرد اک نقش دوام
تھا جو اپنے آپ میں اک انجمن
خدمت خلق خدا تھا جس کا کام
جامعہ ھمدرد ھے اس کا ثبوت
استفادہ کر رھے ھیں خاص و عام
ھر کہ خدمت کرد او مخد وم شد
ذات پر صادق ھے انکی یہ کلام
پولیو در اصل ھے سو حان روح
اس کا ھوگا کب نہ جانے اختتام
ھو سکا اس کا نہ اب تک سد باب
ھے یہ برقی ایک عبرت کا مقام