آئی ٹی سے ھند ھے سارے جھاں میں نامور

آئی ٹی سے ھند ھے سارے جھاں میں نامور
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی
ذاکر نگر، نئی دھلی

ھند تھا ھر دور میں گھوارہ علم و ھنر
اس لئے یہ سر زمیں تھی مرجع اھل نظر
تھا درخشاں اس کا ماضی، حال بھی ھے تابناک
ھو گا مستقبل بھی روشن کہ رھے ھیں دیدہ ور
قافلہ تحقیق کا ھے سوۓ منزل گامزن
کچہ بھی ناممکن نھیں ھے ھو اگر عزم سفر
آج کمپیوٹر کو حاصل ھے کلیدی حیثیت
ھے یہ عصری آگھی کا اک وسیلہ کارگر
ھیں سر فھرست " وپرو" اور "ستیم" آج کل
نام ھے ان کا جھان فکر و فن میں معتبر
"پریم جی" نے" آئی ٹی"میں کر کے برپا انقلاب
ھند کو سارے جھاں میں کر دیا ھے نامور
"آئی ٹی"میں آج ھے "بنگلور"کو حاصل شرف
اس لئے اس شھر پر سارے جھاں کی ھے نظر
ھے یہ سب "انفارمیشن ٹکنولوجی" کا کمال
لوگ گرد وپیش کے حالات سے ھیں باخبر
ملک کی تعمیر نو ھیں جو سرگرم عمل
رھنمائی کر رھی ھے ان کی یہ شام وسحر
ھے محیط آدھی صدی پر اس کی علمی پیشرفت
ھے سبق آموز اس کی کامیابی کا سفر
استفادہ کر رھے ھیں آج اس سے خاص و عام
آج یہ راہ ترقی میں ھے سب کی ھمسفر
لوگ ھر شعبے میں اس سے ھو رھے ھیں فیضیاب
عصرحاضر میں ھے یہ نخل سعادت کا ثمر
"ورلڈ وائب ویب" کا پھیلا ھر طرف ھے ایک جال
تیز تر "ای میل" سے کوئی نھیں ھے نامہ بر
ھم فضائی ٹکنولوجی میں کسی سے کم نھیں
دیتا ھے " انسیٹ" ھم کو سارے عالم کی خبر
آج کل ھے "کال سینٹر"سے سبھی کا رابطہ
اس سے پیھم متصل ھیں کارگاہ بحر وبر
الغرض ھر چیز ھےاب "آئی ٹی سے منسلک
کوئی شے ایسی نھیں ھے جس کو ھو اس سے مفر
منحصرھے "آئی ٹی" پر آج سارا میڈ یا
اس کی تد ریجی ترقی کا نہ ھوگا بند در
آئۓ احمد علی برقی کریں تجدید عھد
طے کریں گے ھم مسلسل کامیابی کا سفر

شاید آپ کو یہ بھی پسند آئیں