عالیجناب اے پی جے عبد الکلام
عالیجناب اے پی جے عبد الکلام کو انکی علمی خد مات کےاعتراف میں رائل سوسائٹی آف لندن کی جانب سے شاہ چارلس دوم میڈل ملنے پر منظوم تا ثرات
از
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، ذاکر نگر، نئی دھلی
نازش ھند وستاں ھیں اے پی جےعبد الکلام
باعث عز و شرف ھےجن کا تزک و احتشام
اپنے طرز کار سے ھیں سب میں وہ ھر دلعزیز
ان کا ابناۓ وطن کرتے ھیں بیحد احترام
ھے نھایت معتبر لندن کی شاھی انجمن
منتخب جس نے کیا سارے جھاں میں ان کا نام
انکے علمی کارنامے آج ھیں تاریخ ساز
ان کی عظمت کا نشاں ھے بین الاقوامی انعام
شاہ اکیھیتو ھوئے تھے پھلے اس سے سرفراز
دوسرے وہ شخص ھیں جن کو ملا ھے یہ انعام
ان کے علم و فضل کا سپ کر رھے ھیں اعتراف
ان کے ذریں کارناموں کا صلہ ھے یہ انعام
مرد میزائل بھی ھیں وہ اور صدر مملکت
اشھب سائنس کی ھے جن کے ھاتھوں میں لگام
ان کا ھے یہ ٹارگٹ آیندہ تیرہ سال میں
ھند کا ھوگا ترقی یافتہ ملکوں میں نام
چاھتے ھیں اس لئے وہ ٹکنالوجی کا فروغ
تاکہ ھو فکر و عمل کا اس سے مستحکم نظام
ملک و ملت کی ترقی ان کا نصب العین ھے
ھرکسی پر جاری و ساری ھے انکا فیض عام
نونھالان وطن سے ان کو ھے بیحد لگاؤ
ان کی شفقت سے سپھی چھوٹے بڑے ھیں شادکام
کام سے ھیں اپنے وہ سارے جھاں میں سر بلند
عالمی تاریخ میں روشن رھے گا ان کا نام
خاکساری کا ھے پیکر ان کی عملی زندگی
پیش کرتا ھے انھیں احمد علی برقی سلام